"دنیا کے نقصانات پرغمگین مت ہوں، نہ دنیا کا شوق پالیں؛ یہ دنیا تمام تر رعنائیوں اور چکا چوند کے باوجود، جنت میں ایک کوڑے کی جگہ سے بھی حقیر ہے!"
عبد العزيز الشایع حفظه الله
جیسا کہ حدیث میں آیا ہے:
نبیﷺ نے فرمایا:
"جنت میں ایک کوڑے برابر جگہ، دنیا اور دنیا میں جو کچھ ہے؛ اُس سے بہتر ہے!"
(جامع ترمذی : 3013)
جب ہم اللہ کو پکارتے ہیں تو اللہ تعالیٰ ضرور جواب دیتے ہیں۔اللہ کی مدد ایسے طریقوں اور اتنے خوبصورت🥰 انداز سے ہم تک آتی ہے کہ اگر ہم غور کریں تو حیران ہو جائیں۔
جیسے کوئی *Quote* کوئی لائن کوئی آیت کوئی *Motivational* *video* سنتے ہی دل بدل جاتا ہے۔ وہ ایک مایوسی کا خیال دل سے غائب ہو جاتا ہے۔ ایک بے معنی سی چیز بھی کیسے ہمارے دل پر اثر کر جاتی ہے کہ پتہ ہی نہیں چلتا۔ یہ اللہ کا جواب اور مدد ہی ہوتی ہے کیونکہ کچھ بھی بلاوجہ ہم تک نہیں آتا۔ کچھ باتوں کے پیچھے اللہ کی مصلحت اور مدد بھی ہوتی ہے۔❤️💝
سوکھے ویلے دے خیر خواہ….!!!
اوکھے ویلے دے یار نہیں ہوندے..!!
قسمت تو اللہ نے لکھی ہے، پھر وہ غلط ہو ہی نہیں سکتی۔ ہمیں صرف رب پر یقین رکھنا ہے اور قسمت کو کبھی برا نہیں کہنا۔ دیکھنا، تمہارا یہی یقین بہت جلد خوشخبری لائے گا، اور اللہ تمہاری ہر دعا قبول کرے گا۔ ان شاء اللہ ❤️
انسان کی زندگی کا سب سے نازک اور اہم مرحلہ اُس کی جوانی ہوتی ہے، اور جو شخص اپنی جوانی اللہ کی رضا حاصل کرنے میں گزار دے، وہ حقیقی کامیاب ہو جاتا ہے۔ اِس عمر میں انسان کے پاس نہ صرف طاقت زیادہ ہوتی ہے بلکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بہتر طریقے سے استعمال بھی کر سکتا ہے۔ مثلاً ایک شخص کی آواز خوبصورت ہو تو وہ چاہے تو اللہ کا کلام پڑھ کر اللہ کا قرب حاصل کرے، یا پھر کوئی گلوکار بن کر اللہ سے دور چلا جائے۔ یہی تو اصل امتحان ہے اللہ کی طرف سے کہ میرا بندہ میری دی گئی نعمت کو میری رضا کے لیے استعمال کرتا ہے یا اپنے نفس کی تسکین کے لیے۔ جو اللہ کی دی ہوئی نعمتوں کو اللہ کے لیے استعمال کرے، وہ نہ صرف دنیا بلکہ آخرت میں بھی کامیابی کی بلندیوں کو چھوتا ہے۔ ❤️ 💯
قسمت تو اللہ نے لکھی ہے، پھر وہ غلط ہو ہی نہیں سکتی۔ ہمیں صرف رب پر یقین رکھنا ہے اور قسمت کو کبھی برا نہیں کہنا۔ دیکھنا، تمہارا یہی یقین بہت جلد خوشخبری لائے گا، اور اللہ تمہاری ہر دعا قبول کرے گا۔ ان شاء اللہ ❤️
اے ستر ماؤں سے زیادہ محبت کرنے والے اللہ، اے *ٱلْجَبَّار*، تو ہمارے دل کی تڑپ اور ہماری بے بسیاں خوب جانتا ہے۔ ہماری وہ خاموش دعائیں، جو ہم لفظوں میں بیان نہیں کر سکتے، ان پر اپنی خاص رحمت سے "*کُن*" فرما دے۔
*آمین یا رب العالمین!* 🤲 ❤
اپنے اعمال کی خبر کسی نے نہیں رکھی، مگر خُدا سے مُقدر کا گلہ ہر کسی کو ہے۔ 💔
میں نے ایسے بھی لوگ دیکھے ہیں کہ ہر چیز اجڑ جاتی ہے کنگال ہو جاتے ہیں لیکن زبان پر یہی بات ہوتی ہے اللہ پاک جو کرتا ہے وہ بہتر کرتا ہے، اللہ تیرا شکر ہے۔ اور پھر اللہ ایسے لوگوں کو بہت نوازتا ہے۔ ❤️ 💯
تہجد ایک سنہری موقع ہے، اپنی بخشش مانگنے کا، توبہ و استغفار کرنے کا، نفس پر قابو پانے کا، رب سے دل کی باتیں کرنے کا، اپنی ندامتوں کو آنسوؤں میں بہانے کا، نیکیوں پر ثابت قدم رہنے کا، گناہوں کے اندھیروں سے روشنی کی طرف نکلنے کا، غم اور ڈپریشن سے آزاد ہونے کا، اور سب سے بڑھ کر اللہ کی بے مثال محبت پانے کا۔ یہی وہ وقت ہے جب اللہ "کُن" فرما کر آپ کے لیے معجزے کرتا ہے۔ تہجد پڑھیں اور اپنی زندگی سنوار لیں۔ ❤️
*اے اللہ!*
جو زندگی گزر گئی اس پر ہم تیرا شکر ادا کرتے ہیں، اور جو زندگی باقی رہ گئی ہے اس پر ہم تیری رحمت کے طلبگار ہیں۔ اے رب العالمین، ہم سب پر اپنی لامحدود رحمتوں کا فیض عطا کر دے۔ ہمارے دلوں کو سکون دے، اور ہماری دعاؤں کو اپنی رضا کے مطابق قبول کر کے ہماری مشکلیں ختم کر دے۔
*آمین یا رب العالمین!* 🤲 ❤
اداس ہو؟ سمجھ نہیں آ رہا کیا کرو؟ کچھ بھی ٹھیک ہوتا نظر نہیں آ رہا؟ مگر دیکھو، وہ رب تمہیں نہیں بھولا۔ دعا کا راستہ تو ابھی بھی تمہارے لیے کھلا ہے، وہی راستہ جو اس نے خود تمہیں عطا کیا ہے۔ یقین رکھو، تمہاری دعا ضرور قبول ہوگی۔ یہ مشکلات زندگی کا ایک حصہ ہیں، پوری زندگی نہیں۔ دن اچھے بھی آئیں گے، تمہارے لیے خوشیاں بھی مقدر ہوں گی۔ کیا ہوا جو آنسو خشک ہو گئے ہیں؟ کیا ہوا اگر الفاظ ساتھ نہیں دے رہے؟ وہ رب تو تمہاری خاموشی بھی سن لیتا ہے۔ اس لیے ہار نہ مانوں، مایوس نہ ہو۔ سب ٹھیک ہو جائے گا کیونکہ وہ رب العالمین تم سے بے پناہ محبت کرتا ہے۔ ❤️
اللہ پاک کی رضا کے بغیر درخت کا ایک پتہ بھی نہیں ہل سکتا۔ جو کچھ بھی تمہاری زندگی میں ہو رہا ہے، وہ صرف اور صرف اس کی رضا ہے۔ اگر تم آزمائش سے گزر رہے ہو، تو وہ جانتا ہے۔ اگر تم کچھ مانگ رہے ہو اور ابھی تک نہیں ملا، تو صبر کرو، وہ تمہیں تمہارے صبر سے آزمائے گا۔ لیکن یاد رکھو، اللہ پاک اپنے بندوں کو ان کی طاقت سے زیادہ کبھی نہیں آزماتا۔ اگر کوئی شے تمہیں اذیت دے رہی ہے، تو اُسے بتاؤ، اور اگر کچھ بھول نہیں پا رہے ہو، تو اُسے بتاؤ۔ وہی ہے جو "کُن" کہہ کر سب کچھ بدل دیتا ہے۔ بس، اُس پر کامل یقین رکھو، وہ کبھی تمہیں تنہا نہیں چھوڑے گا۔ ❤️
*اَللّٰہُمَّ صَلِِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاہِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاہِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدْ،*
*اَللّٰہُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاہِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاہِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدُ*
تب تم سمجھو گے کہ ہر دکھ، ہر ہار اور ہر جیت تمہیں اللہ تک لے جانے کے مختلف بہانے تھے۔ جس دل کے ٹوٹنے پر اب تم غم کرتے ہو، اس پر پھر تم مطمئن ہو جاؤ گے۔ ❤️
خوش قسمت ہوتے ہیں,وہ لوگ جو شروع سے اللہ کے بہت قریب ہوتے ہیں.. لیکن پتہ ہے۔۔؟
خوش قسمت ترین ہوتے ہیں وہ لوگ جنہیں اللہ تعالی گمراہی کے راستے سے کھینچ کر نیکی کے رستے کی طرف لاتا ہے...✨🌺
اللہ کے سامنے بہایا گیا ہر آنسو دعا ہے اور اللہ کو تمہارے ہر آنسو سے محبت ہے پھر وہ آنسو صبر کرتے ہوئے بہایا گیا ہو یا پھر مایوسی اور ناراضگی سے بہایا گیا ہو۔ کیونکہ اللہ ہر آنسو کے پیچھے چھپی کہانی کو جانتا ہے اور اُسے یہی کافی ہے کے تم نے پھر بھی اُس سے مانگا ہے بس پھر وہ غصہ نہیں کرتا، وہ عطا کر دیتا ہے تڑپتے ہوئے دل کے لیے معجزے کر دیتا ہے اور ساری ناراضگیاں اپنے "*کُن*" پہ ختم کر دیتا ہے۔ ❤
تمہیں اللہ کا وعدہ یاد رکھنا ہے۔ تمہیں یہ یاد رکھنا ہے کہ اللہ صبر کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔ تمہیں یہ کبھی نہیں بھولنا کہ اللہ نے صبر کرنے والوں کا ہمیشہ ساتھ نبھانے کا وعدہ کیا ہے۔ تمہیں اللہ کے وعدوں پر یقین رکھ کر آگے بڑھتے جانا ہے۔ ❤️
میں ایک پاگل سا
مضبوط الحواس اور دیوانہ سا انسان ہوں
جسے صرف اذیت سہنا پسند ہے
جو کالی رات
کالے لباس
اور اداس شاعری کا دیوانہ ہے
جس کے بخت میں صرف سیاہی
بھری ہے جو دکھوں میں کھلکھلا کر
ہنستا ہے
اور خوشیوں میں پھوٹ پھوٹ کر
روتا ہے
محبت کے مسافر جب پلٹنا بھول جاتے ہیں
تو اُن کے چاہنے والے سنورنا بھول جاتے ہیں
کچھ لوگ پل بھر کی اجازت لے کے آتے ہیں
مگر پھر عمر بھر دل سے نکلنا بھول جاتے ہیں
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain