Damadam.pk
saqibking's posts | Damadam

saqibking's posts:

saqibking
 

میری بدصورتی پہ مت جا
آمدِ ہجر ناگہاں سے قبل
میری آنکھوں پہ لوگ مرتے تھے ۔۔۔ !
🖤

saqibking
 

میں تو بیتے دنوں کی کھوج میں ہوں
تو کہاں تک چلے گا میرے ساتھ...!!

saqibking
 

دکھ میں جب ہوتے ہیں نمناک نگاہوں والے
دیکھنا ان کو کبھی غور سے ، ہنس پڑتے ہیں
بات بے بات بھی ہنستے ہیں بہت ہم لیکن
دل جو ٹوٹے تو ذرا زور سے ہنس پڑتے ہیں

After iftaar☠️❤️
s  : After iftaar☠️❤️ - 
saqibking
 

ایک چہرہ ورق نما ہے
اختیار مطالعہ ہے مجھے !
اس نے روزہ رکھا ہوا تھا آج
اور شدت سے لگ رہا تھا مجھے !
__🖤🙂

saqibking
 

غربت نہ دے سکی میرے ضمیر کو شکست
جھک کر کسی امیر سے ملتا نہیں ہوں میں
مُمکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِ مُنافقت
دُنیا تیرے مزاج کا بَندا نہیں ہوں میں🔥
❣️

saqibking
 

خود پہ ضبّط کر لوں اُسکے سارے اختیار
اب خود پہ میرا اتنا اختیار بھی نہیں
افسوس ! زُود پشیماں اب کیا ہو سکے
اب ترے لوٹنے کا انتظار بھی نہیں
میں کیسے مان لوں کہ تمہیں پیار ہے بہت
جبکہ مجھے پتا ہے تمہیں پیار بھی نہیں
سر پہ جو ہے سوار ،اُتار کیوں نا پھینکیں
کہنے کو ایک شخص ہے، دستار بھی نہیں
ہیں لوگ چالباز ، دغاباز آجکل
ڈر ہے مجھے تُو اتنا سمجھدار بھی نہیں
ڈرتے ڈرتے یوں بند قبا کھولے ہیں
ملنے کیوں آتے ہو، جب اعتبار بھی نہیں
اک طرف یہ دعویٰ کہ جان دیتا ہے واصؔی
اک طرف الزام کہ وفادار بھی نہیں

saqibking
 

یارم!
تو میری مان، وعدہ نا کیا کر۔۔۔۔
___🖤🌼

saqibking
 

میں سن چکا ہوں اسے آنکھ کی سماعت سے
وہ دیکھنے میں محبت کی بات جیسا ہے🖤

saqibking
 

نجومی کہتا ہے یہ سند ہے ،خدا بچائے
کہ تجھ پہ دشمن کی نظر بد ہے خدا بچائے
ہاں پہلے پہلے اداسی اچھی لگی تھی مجھ پر
مگر اداسی کی بھی تو حد ہے خدا بچائے

saqibking
 

ہر ریشہ ء کردار کو اچھے سے ادھیڑو
لگتا ہے کہانی کی بُنَت ٹھیک نہیں ہے
لکڑی کو لگے گھن کی طرح روگ ہیں کتنے
دل ٹھیک تو رہتا ہے ، بہت ٹھیک نہیں ہے۔۔۔۔
__🖤🙂

saqibking
 

قسطیں تمام دیکھ چکا ہوں میں اس لئے
دیکھے ہوئے یہ مجھکو ڈرامے تو مت دکھا
ویسے ہی کہہ دے چھوڑ کے جانا ہے گر تُجھے
اب یار مجھکو سخت رویے تو مت دکھا

saqibking
 

ابھی تم ہو کبھی ہم تھے یہی دستور دنیا ہے
کسی کی آنکھ کا تارا ہمیشہ کون رہتا ہے____

saqibking
 

اُداسیوں کا تعفن رہا وہیں کا وہیں !!
جلایا کمرے میں لوبان اور عود بہت!!
قدیم خوابوں کی روحیں مگر نہیں نکلے !
اگرچہ آنکھوں پہ کرائے دم درود بہت !

saqibking
 

الجھن زدہ حیات کی سب تلخیوں کے بیچ،
جاناں سکوں فروش ، اک تیرا خیال ہے....🖤

saqibking
 

غم زیادہ ہیں سو اک اور جنم لوں گا میں
ایک چکّر میں یہ سامان کہاں جائے گا
جس طرح پیار سے وہ دیکھ رہا ہے مجھ کو
میرا دنیا کی طرف دھیان کہاں جائے گا

saqibking
 

عین ممکن ہے، میں تم سے ملوں غیر کی طرح۔
عین ممکن ہے کہ؛ میرے ساتھ کوئی دوسرا بھی ہو۔

saqibking
 

مُجھکو اپنے ہی قبیلے کا سمجھ کر اکثر
کُچھ پرندے مری دیوار پہ آ بیٹھتے ہیں

saqibking
 

عشق وہ ساتویں حس ہے کہ جسکو عطا ہو
رنگ سنائی دیں اُسے ، خُوشبو دکھائی دے۔۔

saqibking
 

- تمام شہر کا جینا محال جس نے کیا"🙂
' میں کامیاب رہا اس کا دل دکھانے میں-!🖤