عین ممکن ہے، میں تم سے ملوں غیر کی طرح۔
عین ممکن ہے کہ؛ میرے ساتھ کوئی دوسرا بھی ہو۔
مُجھکو اپنے ہی قبیلے کا سمجھ کر اکثر
کُچھ پرندے مری دیوار پہ آ بیٹھتے ہیں
عشق وہ ساتویں حس ہے کہ جسکو عطا ہو
رنگ سنائی دیں اُسے ، خُوشبو دکھائی دے۔۔
- تمام شہر کا جینا محال جس نے کیا"🙂
' میں کامیاب رہا اس کا دل دکھانے میں-!🖤
سَر مت نکالو حسیناؤں ایسا نہ ہو کہ میں
غصّے میں آستین سے چلتا کروں تمہیں
🖤
اتنا لُٹے ھیں مہر و مروّت کی آڑ میں
ھم سے کسی نے ہاتھ ملایا تو ڈر گئے۔
😓
مجھے بتاؤ میں کیسا دکھائی دوں تم کو..؟
گراں نہ گزروں تو پھر، کچھ سنائی دوں تم کو...
یہ دیکھنا ہے کہ مجھ کو، بناؤ گے کیسا..!
سو چاہتا ہوں کہ کچھ دن، خدائی دوں تم کو 🖤
اگر پسند نا أئے تو کوئی جبر نہیں۔۔
برائے تجربہ کچھ روز ہم سے یاری کر۔۔۔
ہم وہ زباں دراز ہیں جن کا ترے لیے
خاموش بیٹھنا ہی بڑا احترام ہے
تیری ہی شرطوں پہ کرنا ہے اگر تجھ کو قبول
یہ سہولت تو مجھے سارا جہاں دیتا ہے
__🖤
آدمی ہوش میں اپنے جو رہے اے میکشؔ
گھُٹ کے مر جائے ، طلبگار کسی کا نہ بنے
🦋
تُمہارا ذِکر صٙحیفے کی نِعمتوں میں ہوا
ہم ایسے لوگ جو وٙالعٙصر میں بیاں ہوئے __
__🖤
شعر ہوتے ہیں نہ اندازِ بیاں ہوتا ہے
جعل سازوں کا کوئی اور جہاں ہوتا ہے
پچھلی چاہت کی نمی ہے تو نیا عشق نہ کر
گیلی لکڑی کا بہت تلخ دھواں ہوتا ہے
زمیں پیروں سے نکلی تو یہ ہوا معلوم
ہمارے سر پہ کئی دن سے آسماں بھی نہیں
تیرے بغیر بھی زندگی حسین ہے
خود کو گنوا کے تیری جستجو کرے کون؟
میں اپنے آپ کو اس قدر سمیٹ سکتا ہوں
کہیں بھی قبر بنا دو میں لیٹ سکتا ہوں
آج لگتا ہے بس تماشا تھا
وه تعلق جو بے تحاشا تھا
ہم اسی بت کے ہاتھوں ٹوٹ گئے
جو تخيل ميں خود تراشا تھا
میں مِثلِ دھواں ہوں بُجھے ،چِراغوں کا
جب اپنا سوگ مناتا ہوں، رقص کرتا ہوں 🤍
ہر چند اہل ہوش تھے ارباب زندگی
لیکن فریب گردش دوراں میں آ گئے
ہم ترک ربط و ضبط محبت کے باوجود
سو بار کھنچ کے کوچۂ جاناں میں آ گئے
مجھے تسلیم!
کہ یوم محبت کچھ نہیں ہوتا
نہ ہی اظہار کے لئے
فقط اک دن ضروری ہے
فقط اک دن محبت کا؟
کھلا دھوکہ ہے چاہت کا
محبت زیست کا حاصل
محبت روح میں شامل
بدن میں خون کی مانند
کہ جب تک سانس چلتی ہے
اور جب جب دل دھڑکتا ہے
یہی جذبہ پنپتا ہے
کہ ہر لمحہ محبت ہے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain