ہو ہی جاتی ہے کوئی بات چلو جانے دو
آدمی کیا نہیں کہہ جاتا پریشانی میں..
کیسے سمجھاوُں کہ غصے میں وہ کیا لگتی تھی 
آگ لگتے ہوئے دیکھی ہے کبھی  پانی میں...❤
کتنے ہی بے گناہوں کی پھر جان لیتے ہیں 
 اندھے شکار کرنے کی جب ٹھان لیتے ہیں
اتنا بھی کوئی کان کا کچا کبھی نہ ہو
اتنا کہ کوئی کچھ بھی کہے مان لیتے ہیں
حالات تنگ بعد میں ہوتے ہیں عشق میں
 پہلے پہل تو سب اسے آسان لیتے ہیں
سائے کی اور جسم کی پہچان ایک ہے
شاعر کو لوگ شعر سے پہچان لیتے ہیں
کل تک میاں جو رہتے تھے غالب مزاجی میں
وہ آج ایرے غیرے کا احسان لیتے ہیں
مانا کہ تیرے دل میں کوئی اور مکیں ھے
تو پھر بھی میرا دل ھے، عقیدہ ھے، یقیں ھے
یہ آئینے تجھے تیری خبر دے نہ سکیں گے
آ دیکھ میری آنکھ سے، تُو کتنا حسیں ھے۔۔
میں نے یہ کب کہا تھا کہ سارا ادھیڑ دے
جتنی بُنت خراب ہے، اتنا ادھیڑ دے
ان کا نصیب بس وہی صحرا کی خاک ہے
جن کو فراقِ یار کا لمحہ ادھیڑ دے
ممکن ہے اب کی بار میں آدھا دکھائی دوں
ممکن ہے تیرا ہجر یہ چہرہ ادھیڑ دے
ممکن ہے میری آنکھ پہ منظر نہ کھل سکیں
ممکن ہے کوئی خواب کا بخیہ ادھیڑ دے
ممکن ہے تیرے پاس نہ ملنے کا عذر ہو
ممکن ہے کوئی شہر کا رستہ ادھیڑ دے
انورؔ کہا تھا عشق نے چمڑی ادھیڑ دوں
میں نے بھی کہہ دیا ہے کہ، اچھا ادھیڑ دے
ہم نے ہر دُکھ کو محَبَّت کا تَسَّلسُّل سمجھا
ہم کوئی تُم تھے کہ دُنیا سے شکایت کرتے
ہم نے سُوکھی ہوئی شاخوں پہ لہُو چھِڑکا تھا
پھول اگر اب بھی نہ کھِلتے__تو خسارہ کرتے
ہم اگر چُپ ہیں تو اِس کو بھی غنیمت سمجھو
ہم اگر صبر نہ کرتے _________تو قیامت کرتے
ہم کو معلوم ھے دُشمن کے سبھی ٹھِکانوں کا
شریکِ جُرم نہ ہوتے _______تو مُخبَری کرتے
کی مَحَبَّت تو ۔۔۔۔۔  سیاست کا چلن چھوڑ دیا
ہم اگر عِشق نہ کرتے_____تو حکومت کرتے...!!
بچھڑتے وقت اسے ہنس کے کر دیا رخصت
مگر ملال رہا عمر بھر جدائی کا
جہانِ حسن میں دو ہی تو بس حوالے ہیں
تیری کلائی یا کنگن تیری کلائی کا
عشق میں کچھ اس سبب سے بھی ہے آسانی مجھے 
قلب صحرائی ملا ہے آنکھ بارانی مجھے 
میرے اور میرے چچا کے دور میں یہ فرق ہے 
ان کو تو بیوی ملی تھی اور استانی مجھے
اگر لگے کہ وفا میں چُناؤ مُشکل ہے 
کسی بھی مُفتئ دیں سے صلاح کرلینا 
رقیب اور مَیں کُودیں گے آگ میں اک ساتھ 
جو بچ گیا تُم اُسی سے نکاح کرلینا
مجھے دو رنگ بھرنے کی اجازت، مَیں بناتا ہوں
جہاں بنتی نہیں ہے کوئی صورت مَیں بناتا ہوں
تمہیں تو ٹھیک سے برباد کرنا بھی نہیں آتا
چلوپیچھے ہٹوِ، اپنی یہ حالت مَیں بناتا ہوں
مِری ہمدم کو شکوہ ہے کہ مَیں کچھ بھی نہیں کرتا
مِرے بچے سمجھتے ہیں کہ قسمت مَیں بناتا ہوں
تمہیں حسن پہ ہے دسترس محبت محبت بڑا جانتے ہو
♥
تو پھر یہ بتاؤ کہ اس کی آنکھوں کے بارے میں کیا جانتے ہو؟
اے میرے یار دیکھ میں ہارا تو نہیں
 ♥ 
میرا سر بھی تو پڑا ہے میری دستار کیساتھ
aj phli bar atna tyz fever ha
 
				
			 
				
			 
				
			 
				
			 
				
			پوچھا ہے ہم سے آپ نے کتنے خراب ہیں
جتنا جہاں خراب ہے اُتنے خراب ہیں 
اچھے بھی لوگ مانا قبیلے میں ہیں مگر 
میں اُن کا سربراہ ہوں جتنے خراب ہیں
ak nu chad k duja ty dujy nu chad k teeja?
.
yad rakhiiiiin sajna
bura hunda e nateeja
 alllllz♥ yar ma kch arsy k ly posting & d.d wgara sy rest ly rha hu ap sb ki support ka bht bht shukria♥ kbhi kbhi aya to bt hotee rhy gi♥
 alllllz♥ yar ma kch arsy k ly posting & d.d wgara sy rest ly rha hu ap sb ki support ka bht bht shukria♥ kbhi kbhi aya to bt hotee rhy gi♥
submitted by 
uploaded by 
profile: 
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain
		