Damadam.pk
shafaq-00's posts | Damadam

shafaq-00's posts:

shafaq-00
 

من چاہے شخص کا انتظار ہمارے اندر چڑچڑاپن پیدا کر دیتا ہے
اور اگر یہ انتظار طویل ہوتا رہے تو ذہنی اور جسمانی طور پر تباہ کر دیتا ہے

shafaq-00
 

محبت میں محبوب کے ساتھ
مخلصی کا تقاضہ یہ ہے کہ جب محبوب دستیاب نہ ہو تو آپ کسی اور کو دستیاب نہ ہوں ۔۔!

shafaq-00
 

امیدیں آنے والے سال کی دہلیز پر کھڑی مسکراتی ہیں ، سرگوشی کرتی ہیں ، 'یہ زیادہ خوشگوار ہوگا۔'
الفریڈ لارڈ ٹینیسن

shafaq-00
 

پھر اُسکے بعد کوئی پیرہن نہیں بدلا
پہن لیا تو اتارا نہیں محبت کو

shafaq-00
 

"نماز نیند سے بہتر ہے"
اللہ کے دربار میں ہماری کوششوں کو پورا حق ہوتے ہوئے بھی۔۔۔۔حق سمجھ کر نہیں۔۔۔۔۔بلکہ نہایت محبت سے قبول کیا جاتا ہے۔
سوچیں! سردی میں بستر کو چھوڑنے اور وضو کرنے کو کیسے قبول کیا جاتا ہو گا؟
. اسلام وعلیکم

shafaq-00
 

جتنی جلدی اردو ڈائجسٹوں کی ہیروینیں کڑاھی گوشت بنا کے ، ساتھ شامی کباب تل لیتی ہیں ، اور گرم گرم پھلکے پکا کے سلاد بھی کاٹ لیتی ہیں اور پھر نہا کے ہلکے گلابی رنگ والا کاٹن کا سوٹ پہن کے ، ہلکا سا میک آپ کر کے اور بالوں کا ڈھیلا سا جوڑا بنا کے تیار ہو جاتی ہیں اتنے وقت میں کچن میں ماچس ڈھونڈھ رہی ہوتی ہوں ،،،،😊

shafaq-00
 

"-قـابـل رشـک ہـے وہ مـحـبـت جـس مـیـں تـم کـسـی ایـسـے شـخـص کـو پـالـو، جـو تـمہـارے ایـمـان کـو مـضـبـوطـی بـخـشـے اور تـمــہـیـں نـیـک بـنـا دے💛
#عورت_واجب_المحبت

shafaq-00
 

گِر کے آنکھوں سے اگر یار نگیں ٹُوٹے گا
تیری غمخوار ہتھیلی کا یقیں ٹُوٹے گا
پہلے ٹُوٹے گا کسی چشمِ فسوں کار کا چَھل
پھر پسِ پردہ کوئی پردہ نشیں ٹُوٹے گا
ضبط کرنے پہ کوئی حد تو نہیں لگتی ناں
اشک پینے سے یہ روزہ تو نہیں ٹوٹے گا ؟
اِس کو جاتے ہوئے سامان میں رکھ لیجے گا
دل تو ویسے بھی مرے پاس کہیں ٹُوٹے گا
گھر کے ورثا ہی کسی روز شجر بانٹیں گے
کچے آنگن سے کسی دن یہ مکیں ٹُوٹے گا
دل کے ٹکڑے بھی پلٹ کر نہیں دیکھے عاطف
وہ جو کہتا تھا، نہیں جان، نہیں ٹُوٹے گا

shafaq-00
 

جو آپ سے سچی مُحبت کرتا ہے وہ آپ کے مُقابلے میں کِسی اور کو نہیں چُنتا۔ ناراض ہو جاۓ ، لڑ لے لیکن! آخر میں اگر وہ ہمیشہ آپ کے پاس آ کر اپنا آپ سرینڈر کر دے تو سمجھ جائیں کہ؛ اُس کا اصل اثاثہ آپ ہیں جب کہ؛ باقی سب کُچھ اسکے لئے بےمعنی ہے اور مُحبت میں ایسی یکسانیت ہی مُحبت کی جان ہوتی ہے!
کوئی اگر آپ سے سچی محبت کرتا ہے، آپ کو اپنا قیمتی اثاثہ سمجھتا ہے، آپ کی فکر کرتا ہے تو اسکا دل سے قدر کرو۔ ورنہ قدرت کا ایک اصول ہے کہ بےقدری کی جائے، تو محبت ہو یا نعمت ہمیشہ چھین لی جاتی ہے اور اسکے بعد صرف پچھتاوا ہی رہ جاتا ہے۔۔۔!!!
🙂❤

shafaq-00
 

حضرت علی رضی اللہ تعالٰی عنہ نے فرمایا،
"آخری زمانے میں لوگ بےحیا کو خوبصورت، دھوکے باز کو عقلمند اور ایماندار کو بیوقوف سمجھیں گے۔"
صبح بخیر

shafaq-00
 

عداوتیں تھیں ، تغافل تھا، رنجشیں تھیں مگر
بچھڑنے والے میں سب کچھ تھا ، بے وفائی نہ تھی