یا رب العالمین ھمارے ساتھ رحم اور درگزر والا معاملہ کر اللہ ھم تیرے گنہگار بندے ھیں مولا ھم پر رحم کی برسات کردے میرے رب ھمارے تمام صغیرہ کبیرہ گناہ معاف فرما دے اللہ ھمارے والدین کو جنت میں اعلی مقام عطافرما اللہ اور جن کے والدین حیات ھیں ان کا سایہ ھمیشہ اپنے بچوں کے سروں پر قائم رکھ اللہ ھمارے بچوں کو نیک بنا دے انھیں کامل دین پر چلنے کی توفیق عطا فرما امین امین یا رب العالمین
واصف صاحب کے فرمان کے مطابق "روحانیت یہ ہے کہ پہلے بے ضرر ہو جاو اور پھر مفید ہو جاو .. کسی کو مارنا نہیں اور نقصان نہیں پہنچانا بلکہ فائدہ ہی فائدہ پہنچانا ہے" .... تو یہ عین اسلام ہے .. امن ہے .. سلامتی ہے... خیر خواہی ہے....
صبر : ایمان کی بنیاد ھے . سخاوت : انسانیت کی زینت ھے . سچائی : حق کی زبان ھے . نرمی : کامیابی کی کنجی اور موت ایک بے خبر ساتھی ھے . اصل زندگی یہ نہیں کہ آپ زندگی میں کتنے خوش ہیں۔ بلکہ اصل زندگی یہ ھے کہ زندگی میں لوگ آپ سے کتنے خوش ہیں