عورت پاؤں کی جوتی ہے؟ کسی محفل میں ایک شخص نے کہا کہ عورت پاؤں کی جوتی ہے جب چاہو بدل لو! محفل میں ایک بزرگ بھی موجود تھے لوگوں نے ان سے رائے مانگی اور بابا جی نے کہا اس شخص نے بلکل درست کہا ہے کہ عورت واقعی پاؤں کی جوتی ہی ہوتی ہے. بابا جی کی توثیف سے لوگ مایوس ہوئے اور اس شخص کا سینہ مزید چوڑا ہو گیا لوگوں نے بابا جی سے کہا حضرت اپنی رائے کی وضاحت فرمائیں. بابا جی نے کہا عورت واقعی اس شخص کے لئے جوتی ہے جو خود کو "پاؤں" کی مانند سمجھتا ہے عورت سر کا تاج اس شخص کے لئے ہوتی ہے جو خود کو بادشاہ سمجھتا ہے 💯🔥
میں ایسی جگہ جانا چاہتی ہوں جہاں صرف اندھیرا ہو جہاں مجھے کوئی نہ جانتا ہو جہاں ہر کوئی اپنی دنیا میں مگن ہوں جہاں کوئی مجھے مخاطب کرنے والا نہ ہو جہاں میں خاموشی سے چلتی رہوں جب تھک جاؤں تو کہیں بیٹھ جاؤں اور جب دل چاہے چیخ چیخ کر رو دوں اور کوئی مجھ سے پوچھنے والا نہ ہو کہ تمہیں کیا ہوا ؟ یا تم کیوں رو رہی ہو؟ بس میں جب تک چاہوں روتی رہوں یہاں تک کے میری آنکھوں میں آنسو خشک ہو جائے اور پھر میں وہاں بیٹھی اپنی خیالی دنیا میں کھو جاؤں جہاں میں اپنے وہ سارے خواب پورے کر سکوں جو میں نے اپنے من پسند شخص کو تصور میں رکھ کر کھلی آنکھوں سے دیکھے تھے 🙂
کُچھ لوگ پُوری رات جاگتے تو ہیں لیکن نہ یہ لوگ کسی سے بات کر رہے ہوں گے، نہ ان کا کسی سے بات کرنے کا ♥️کرے گا، نہ یہ سوئیں گے، نہ ان کا کوئی :چکر ہو گا، بس یہ سکرول کر رہے ہوں گے... بعض اوقات رات کی خاموشی دن کے شور سے زیادہ بُلند ہوتی ہے 💔🙂