محبت زندگی میں صرف ایک ایسی چیز ہے جو انسان کو جی بھر کر خوار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور وہ ہی محبت وہ آپ کے ساتھ آنکھ مچولی کھیلتی ہے اور کبھی آپ کی آنکھوں پر ہاتھ رکھ کر اپنے ہونے کا اتنا گہرا احساس دلاتی ہے کہ انسان کو لگتا ہے کہ وہ اپنی مٹھی میں سمندر کو قید کر رہا ہے اور کبھی کبھی یقین کی سییڑھی سے اتنے زور سے دھکا دیتی ہے کہ انسان ساری زندگی سر اٹھا کر نہیں چلنے کی ہمت نہیں کر پاتا۔۔ 🙂🙂
جانتے ہو محبت کیا ہے؟ جب وہ تمہیں اپنی زندگی سے نکال دے اور تم اپنے دل کو چیرتی ہوئی تکلیف کے باوجود لبیک کہو! جب وہ تمہیں بنا تمہارے کسی قصور کے اگنور کرے اور تم صبر کر لو لیکن تم سے ان کے خلاف سوچا نہ جائے ان کے خلاف کچھ بولنا چاہو تو تمہاری زبان اور جب لکھنا چاہو تو تمہارے ہاتھ بغاوت کر جائیں اگر ان کے خلاف کوئی کچھ بولے تو تم ان کی عزت اور حرمت کے لیے ان سے لڑ جاو۔ میں نے یہ سب کیا تو کہیں جا کر میرے دل کو سکون محسوس ہوا۔ اس نے چھوڑ دیا تو کیا ہوا محبت تو مین نے کی تھی محبت کے کچھ تقاضے ہوتے ہیں محبتں قربانیاں مانگتی ہیں کچھ روح کی کچھ جان کی اور کچھ خواہشات کی۔۔۔۔۔ Be happy🤗🤗🤗