"اَلْمُجِیْبُ۔" قبول کرنے والا، جواب دینے والا The Responsive, the one who responds to supplications of those who call upon Him, wherever they are and whatever situation they are in. جب تم یقین کے ساتھ اس کے روبرو دعا کے لئے ہاتھ اٹھاؤ گے تب اسے المجیب پاؤ گے۔ وہ تمام دعائیں قبول کرتا ہے۔ کوئی بھی دعا ایسی نہیں جو الله نے نا سُنی ہو۔ توکل رکھو اور دعا کرتے رہو.
Do you feel that life is unfair & people are treating you badly? Well, remember, the Almighty knows the truth. Let people do what they will; you can’t control them. But the Lord of the Worlds is always in full control. Do your best & trust Him to protect you from them. ~Mufti Menk
Narrated Jarir (RA): Allah's Messenger (ﷺ) came out to us on the night of the full moon and said, "You will see your Lord on the Day of Resurrection as you see this (full moon) and you will have no difficulty in seeing Him." (Sahih al-Bukhari 7436, Book 97, Hadith 63)
جو یہ چاہتا ہے کہ اسے شرح صدر نصیب ہو؛ گناہوں کی بخشش ہو جائے؛ تکلیف سے نجات ملے؛ اور غموں کے بادل چھٹ جائیں، اسے چاہیے کہ نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم پر کثرت سے درود بھیجا کرے! ابن قیم رحمہ اللّٰہ
الناس كثيراً ما ينسون ما تقوله لهم لكنهم لا ينسون كيف جعلتهم يشعرون. لن ينسى أحد من جاءه ببشارة كبرى، ولا من أهانه في موقف من المواقف. إدخال الفرح على الناس، وجعلهم يشعرون بالكرامة والأمان، هو من اختصاص النبلاء ذوي القلوب الكبيرة، والأجر على ذلك أيضاً كبير . لوگ اکثر یہ تو بھول جاتے ہیں کہ آپ نے ان سے کیا کہا، لیکن وہ یہ کبھی نہیں بھولتے کہ آپ نے انہیں کیسا محسوس کروایا۔ کوئی بھی شخص یہ نہیں بھولتا کہ کون اس کے پاس بڑی خوشخبری لے کر آیا، اور نہ ہی وہ کسی ایسے آدمی کو فراموش کرسکتا ہے جس نے اس توہین کی ہو۔ لوگوں کو خوشی پہنچانا اور انہیں باوقار اور محفوظ محسوس کرانا بڑے دل والے شریف لوگوں کا خاصہ ہے اور اس کا اجر بھی بہت ہے۔ 🫀
یقین واحد کشتی ہے جو ہر طوفان سے سلامتی سے لے کر نکل جاتی ہے۔ یہ واحد سہارا ہے، جو بے سہارا نہیں ہونے دیتا۔ یقین کہ ہمارا رب ہماری مدد کے لیے موجود ہے۔ یقین کہ صرف وہی ہر اختیار پر اختیار رکھتا ہے۔ سمندر کی گہرائیوں کا علم کسے ہے؟ کون ذرے ذرے سے واقف حال ہے؟ دل کہ جس کی دھڑکن تو کسی مشینی آلے سے گنی جا سکتی ہے لیکن اس کی تکلیف کی پیمائش کا آلہ کہیں موجود نہیں۔ یہ تکلیف نہ کوئی عزیز جانتاہے، نہ دل کا رفیق۔۔۔جانتا ہے تو دل کا خالق اور مالک۔۔۔کہ کس دل پر کیا گزر رہی ہے۔ کون کس تڑپ سے مانگ رہا ہے۔ کون سی مصیبت میں سسک رہا ہے،کسے صرف رب کی مدد بچا سکتی ہے۔ بہت اندھیرے میں سمندر کی تہہ میں ایسی مخلوق ہے جسے انسانی آنکھ نے نہیں دیکھا۔ اسے رب کی رحمت دیکھتی ہے.
"غم دل کو کمزور کرتا ہے، عزم کو متزلزل اور اِرادے کو نقصان پہنچاتا ہے؛ اور شیطان کو مومن کے غم سے زیادہ کوئی چیز محبوب نہیں!" امام ابن القيم رحمه الله (طريق الهجرتين : 279/1) اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: "پس بُری سرگوشیاں شیطان کا کام ہے، تاکہ ایمانداروں کو رنج پہنچے!" (سورة المجادلة : 10)
انسان کو اگر کبھی کوئ معمولی سا اختیار بھی مل جائے نا تو وہ خود کو خدا سمجھنے میں دیر نہیں لگاتا۔ اور دوسروں کے جذبات اور ان کی ذات کی دھجیاں یوں اڑاتا ہے جیسے اس کو کوئی دیکھ ہی نہیں رہا۔پھر بات بات پہ کسی کی رسوائی کسی کو ناحق جج کر کے بہتان لگانا ہراس کرنا, اپنی جھوٹی انا کو تسکین دلانا... میں سوچتی ہوں رب کے بندوں کو ناحق ستا کر اُن کی ذندگی مشکل بنا دینے والے آخِر اتنی چھوٹی سی بات کیوں بھول جاتے ہیں کہ "اللہ دیکھ رہا ہے۔" حقوق العباد معاف نہیں ہیں دوسروں کی دل آزاری کا سبب بن کر رب کے غضب کو دعوت نہ دیں. کسی کے لیے آسانی کا سبب نہیں بن سکتے تو مشکلات کا باعث بھی نہ بنیں. جیئیں اور جینے دیں..
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain