وہ آبشار میں بندِ قبا کو کھولے اگر
تو جھرنے پیاس بجھائیں، وہ اتنا دلکش ہے
نہا کے جھیل سے نکلے تو رند پانی میں
مہک شراب سی پائیں، وہ اتنا دلکش ہے
شہزاد قیس
"بے ترتیبی کبھی کبھی آسانی پیدا کر دیتی ہے، میں تو سگریٹ ڈھونڈھ رہا تھا اور تیری ”تصویر“ ملی۔۔۔۔۔۔۔
🖤🔥
آرزو تیری برقرار رہے
دل کا کیا ہے رہا رہا نہ رہا
حسرت موہانی
میں سگریٹ پیتا تھا یہ سب جانتے تھے، میں سگریٹ کب پیتا تھا یہ کوئی نہیں جانتا تھا....
بس وہ جانتی تھی.
دل فسردہ تو ہوا دیکھ کے اس کو لیکن
عمر بھر کون جواں کون حسیں رہتا ہے
🖤🔥
سجائیں کیوں نہ اسے یہ سراۓ ہے دل کی
یہاں حسین مسافر قیام کرتے ہیں
ہمیں بس ایک نظر سے نواز اے ساقی
ہم اپنے ہوش و خرد تیرے نام کرتے ہیں
قتیل شفائی
سوچ کے میں عمر کی اونچائیاں چڑھا
شاید یہاں... شاید یہاں... شاید یہاں ھو تُو
حیراں بیٹھا ہوں وقت کا دھاگہ لے کر۔۔۔!!!!
روح کو رفو کروں یا اپنے خواب بُنوں ۔۔!!
یہ میرے خوابوں کی دُنیا نہیں سہی لیکن
اب آگیا ہوں تو دو دن قیام کرتا چلوں
🖤
کہا تھا ناں بَنے گی شناسائی وبالِ جاں
کیسے خوشحال تھے__ ہم اجنبی ہو کر
صرف کھونے کا غم نہیں ہے مجھے
وہ ستم گر میرے مزاج کا تھا ۔۔
ہمارے پاس کوئی بھی نہیں، کہ مشکل میں
جو سر پہ ہاتھ رکھے اور کہے کہ، دیکھیں گے
اب تو اس راہ سے وہ شخص گزرتا بھی نہیں
اب کس امید پہ دروازے سے جھانکے کوئی۔
🖤
ہاۓ وه شخص کہ جو نیند کی وادی میں کہیں
تیری آواز سے بیدار هو اور تو نہ ملے
🖤
سردی اور سرد مہری
میں کیا سمجھوں کہ
اثر کس پہ ہوا ہے کس کا ؟
تیرے لہجے نے رت بدلی
یا موسم نے تیرا لہجہ؟؟؟؟
🖤
خوب پردہ ہے کہ چلمن سے لگے بیٹھے ہیں
صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں
🖤
ہماری آنکھیں تمہاری آنکھوں کی منتظر ہیں
🖤
میں نہیں ہوں تو... سکوں ہو گا تمہیں...یہ بھی میرا ہی خیال ہے کہ... تمہارے لیے میں "تھا" کبھی🔥
مجھ سے پہلے ہی تھا کسی اور سے عشق اسے.
ہم اگر ایک بھی ہو جاتے تو ڈھائی ہوتے
ہم تیرے لئے جانِ من ایک الگ دُنیا بناتے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain