ہم بے سکون تب ہوتے ہیں جب ہمارا اللہ پر یقین کمزور ہو جاتا ہے، جب ہم اس کے فیصلوں کو دل سے قبول نہیں کرتے اور اس کی حکمتوں کو نہیں سمجھتے۔ یہی وجہ ہے کہ دل بے چین ہو جاتا ہے، خوشیاں دھندلا جاتی ہیں، اور ہر چیز بے معنی اور اُداس لگنے لگتی ہے۔ لیکن جب ہم اللہ پر کامل یقین کر لیتے ہیں اور اس کے ہر فیصلے کو اپنی بہتری سمجھتے ہیں، تو دل میں ایک سکون اُتر آتا ہے، اور زندگی میں اللہ کی خاص رحمتیں نازل ہونے لگتی ہیں جو ہماری ہر مشکل کو آسان بنا دیتی ہے۔ ❤️
۔۔۔۔ دکھ کی گنتی_____ روز گنوں میں_____ سکھ گننا نہ آوے_____ میں ناشکرا_____ میرے مولا_____ سکھ گننا سکھلا دے____ ✶✶ السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔۔۔۔۔۔۔صبح بخیر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
*"جب اچانک دِل اُداس ہوجائے تو سمجھ لیں کہ یہ " رُوح" مرمت کرنے کا لمحہ ہے، اور "توبہ" وہ ہتھیار ہے کہ جس سے رُوح کی مرمت کی جاتی ہے، اپنے اس ہھتیار سے کام لیں، اور "روح" کی مرمت پر خصوصی توجہ دیں* `[انتخاب خ ع البدریـــــ]` •🌿💜✨ _●━━━━━━━─────
🍁 زندگی کے سفر میں ہر کوئی شجر سایہ دار نہیـــــــــں ہوتا ... لہٰذا توقعات ایک حد تک رکھا کریں ... *ورنہ امیدیں ٹوٹنے پر وجود ریزہ ریزہ ہو جاتا ہے ......!!!*
بندہ اپنےفائدوں کی ناسمجھی اور رب کی مہربانی، حکمت اور لطف کی ناسمجھی کی وجہ سے یہ فرق نہیں جانتا کہ جو چیز اس سے روکی گئی اور جو اسکے لیے رکھی گئی۔ بلکہ وہ فوری چیزوں سےمحبت کرتا ہے چاہے وہ کمتر ہوں، اور دیر والی چیزوں میں کم دلچسپی رکھتا ہے چاہے وہ اعلیٰ ہوں۔ الفوائد، صفحہ ۹۷
زِندگی کے سفر میں ہمسفر کا دیندار اور تقویٰ شعار ہونا ایک نایاب اُور قیمتی خزانے جیسی نعمت ہے۔ زِندگی دینداری ہی سے حقیقت میں خوشگوار بن جاتی ہے۔ اِنسان کے پاس آگر دولت کے ڈھیر لگے ہو اُور زندگی میں سکون نہ ہو تو وہ دولت بھی کاغذ جیسے نظر آتی ہے اُور تمام تر رونقیں صرف اُور صِرف دینداری اُور تقویٰ شعاری سے مُمکن ہیں۔ اللّٰہ تعالیٰ ہمارے نصیب بہترین فرمائے۔
السَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللہ وَبَرَکَاتُہُ صبح بخیر اگر کوئ مصیبت اچانک آن پڑے۔۔۔۔۔اس صورت میں ہمیں کیسے پتا چلے گا کہ یہ اللہ کی طرف سے آزمائش ہے۔۔یا ۔۔۔سزا۔۔۔؟؟؟؟ 😔😔😔 ۔
زبان صرف الفاظ کا مجموعہ نہیں بلکہ تہذیب کا عکس ہے۔ جب ہم اپنی زبان بھول جاتے ہیں تو تہذیب بھی دھندلی پڑ جاتی ہے۔ یاد رکھو، زبان کی عزت انسان کی عزت ہے 🍂
اگر اللہ نے وہ لے لیا جسے کھونے کا تم نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا، تو یقیناً وہ کچھ ایسا بھی دے گا جس کو پانے کا تم نے کبھی سوچا بھی نہیں ہو گا۔ بس تم صبر کرو، اپنے رب پر بھروسہ رکھو، اور اُس کے فیصلوں کو دل سے قبول کرو، کیونکہ وہ تمہارے لئے ہمیشہ بہترین کا انتخاب کرتا ہے۔ ❤️ 💯
*ذہنی سکون کے لئے خود کو وضاحتوں سے دور رکھیں۔* *اگر کوئ کہے آپ بُرے ہیں تو مسکرا کر کہہ دیں جی ٹھیک ہے ۔* *اور اگر کوئ کہے کہ آپ اچھے ہیں تو مسکرا کر جزاکم اللّٰه خیراً بول دیں۔* 🌷
🍲 _کھچڑی اگر 'کچن' میں پکےتو 'بیمار' کیلیئے 'دوا' کا کام کرتی ہے_ _مڑااااااااا اگر وہی کھچڑی اگر 'دماغ' میں پکے تو وہ اچھے بھلے انسان کو 'بیمار' کر دیتی ہے۔🤒🤕😂_ 😂😂😂*
*جو انسان اپنے دل کو نرم رکھتا ہـے* *وہ ہر حال میـــں سکون پا لیتا ہـے* *کیونکہ سختی دل کو توڑتی ہـے* *اور نرمی دلوں کو جوڑتی ہـے السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ صبح بخیر *
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain