’’کوئی میری سوچیں پڑھ رہا ہے فرشتے!‘‘ ’’وہ مخلوق نہیں ہے، وہ کلام ہے۔ بات ہے۔ اللہ کی بات۔ اور اللہ ہی تو سوچیں پڑھ سکتا ہے۔‘‘ وہ گم صم سی ہو گئی۔ ’’میں...... میں اللہ تعالیٰ سے بات کر رہی تھی؟‘‘ ’’تمہیں کوئی شک ہے؟‘‘ ’’مگر...... یہ چودہ سو سال پرانی کتاب ہے، یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ یہ پاسٹ (ماضی) میں ہو کر ہم سے چودہ سو سال بعد کے فیوچر (مستقبل) سے خود کو کنیکٹ کر لے؟ اِٹس لائک اے میریکل۔‘‘ (یہ تو معجزہ کی طرح ہے) ’’یہی تو ہم اسے کہتے ہیں۔ معجزہ!‘‘ ’’اور جب یہ ختم ہو جائے گی؟‘‘ ’’تو پھر سے شروع کر لینا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کہا کرتے تھے، قرآن کے معجزے بار بار دہرانے سے کبھی پرانے نہیں ہوں گے۔ فہماً بتا رہی ہوں۔‘‘ #مصحف