Damadam.pk
thor's posts | Damadam

thor's posts:

thor
 

اب کیا کہیں یہ سنگدلی ہے کہ بے حسی
دل ہے غموں کی ذد پہ مگر آنکھ نم نہیں
🥀🥀🥀

thor
 

کہاں گئے وہ شناسا ، وہ اجنبی چہرے
اجاڑ سی نظر آتی ہے ہر گلی اب تو
🥀🥀🥀

thor
 

میں چپ رہوں کبھی بے وجہ ہنس پڑوں محسن
اسے گنوا کے عجب حوصلے تلاش کرتا ہوں
😣😣😣😣

thor
 

.q1 .........

thor
 

pehli muhbt andhi hoti ha ,..us ki naa kami k bd muhbt smjhadar ho jati ha ...us ki ankhy khul jati hain ...fer wo dekhny lg jati ha ...🥴🥴🥴🥴

thor
 

koch logo ko ye bhi glat fehmi ha ...k Snapchat ki pic unki asli pic ha ...🥴🥴🥴

thor
 

درد اتنا ہے کہ ہر رگ میں محشر برپا ہے
سکوں اتنا کہ مر جانے کو جی چاہتا ہے
💔💔💔

thor
 

اعلانِ مرگ ہوا تو لو گوں نے کہا
اچھا ہوا مر گیاسا قیؔ اکثر اداس رہتاتھا۔
💔💔💔

thor
 

ہوتے رہیں اِس دھوپ میں تحلیل کہاں تک
اے وقت تیرے حکم کی تعمیل کہاں تک
ہر آن نئے حرف ، نئی سوچ ، نئی بات
آخر کوئی خود کو کرے تبدیل کہاں تک

thor
 

میں نے اعصاب کو پتھر کا بنا رکھا ہے
اک دل ہے کہ جو بنتا نہیں پتھر جیسا
اہل ِ دل، دل کی نزاکت سے ہیں واقف ورنہ
کام لفظوں سے بھی لے سکتے خنجر جیسا

thor
 

تو نہ سمجھے گا اس محبت کو
سر پہ تیرے ----سوار تھوڑی ہے

thor
 

عشرت قطرہ ہے دریا میں فنا ہو جانا
درد کا حد سے گزرنا ہے دوا ہو جانا
🥀🥀🥀

thor
 

لمس کی آنچ پہ جذبوں نے اُبالی چائے
عشق پِیتا ہے کڑک چاہتوں والی چائے
کیتلی ہجر کی تھی , غم کی بنا لی چائے
وصل کی پی نہ سکے ,ایک پیالی چائے
میرے دالان کا منظر کبھی دیکھو آ کر
درد میں ڈوبی ہوئی شام ,سوالی چائے
ہم نے مشروب سبھی مضر ِ صحت ترک کئے
ایک چھوڑی نہ گئی ہم سے یہ سالی , چائے
یہ پہیلی کوئی بُوجھے تو کہ اُس نے کیونکر
اپنے کپ سے مرے کپ میں بھلا ڈالی , چائے
میں یہی سوچ رہا تھا کہ اجازت چاہوں
اُس نے پھر اپنے ملازم سے منگالی چائے
اس سے ملتا ہے محبت کے ملنگوں کو سکوں
دل کے دربار پہ چلتی ہے دھمالی چائے
رنجشیں بھول کے بیٹھیں کہیں مل کر دونوں
اپنے ہاتھوں سے پِلا خیر سگالی ,چائے
عشق بھی رنگ بدل لیتا ہے جان ِ حسن !
ٹھنڈی ہو جائے تو پڑ جاتی ہے کالی, چائے

thor
 

ﺁﭖ ﺁﺋﮯ ﮨﯿﮟ ﺣﺎﻝ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﮨﮯ۔۔۔!!
ﮨﻢ ﻧﮯ ﺍﯾﺴﮯ ﺑﮭﯽ ﺧﻮﺍﺏ ﺩﯾﮑﮭﮯ ﮨﯿﮟ
🥀🥀🥀🥀

thor
 

وہ خیال تھا کوئی دھنک نما ،
یا کوئی عکس تھا میرے روبرو!!!
جو مجھے ہر طرف سے تم لگے ،
وہ تم ہی تھے یا کوئی ہو بہو!!!
🖤🖤🖤

thor
 

تونے رنگ رنگ کے بندے دیکھیں ہیں صاحب
ہم نے ایک بندے میں سارے رنگ دیکھیں ہیں..
🥀🥀🥀🥀

thor
 

مزاج میں تھوڑی سختی لازمی ہے ...
لوگ پی جاتے سمندر ،اگر کھارا نا ہوتا .....!!
🤞🤞

thor
 

یوں نہ مل مجھ سے خفا ھو جیسے
ساتھ چل موج صبا ھو جیسے
لوگ یوں دیکھ کے ھنس دیتے ھیں
تو مجھے بھول گیا ھو جیسے
عشق کو شرک کی حد تک نہ بڑھا
یوں نہ چھپ مجھ سے خدا ھو جیسے
موت آئ بھی تو اس ناز کے ساتھ
مجھ پہ احسان کیا ھو جیسے
ایسے انجان بنے بیٹھے ھو
تم کو کچھ بھی نہ پتہ ھو جیسے
زندگی بیت رہی ھے دانش
ایک بے جرم سزا ھو جیسے

thor
 

کوئی ھے اہل ذوق تو میدان میں آئے
زرا اپنے شعر سے اپنی پہچان کرائے
❔❔❔❔❔

thor
 

"تجھ کو خبر ہوئ نہ لوگ سمجھ سکے
ہم چُپکے چُپکے تجھ پہ کئ بارمرگئے