Damadam.pk
u_Hayat11's posts | Damadam

u_Hayat11's posts:

u_Hayat11
 

چار دن کسی کی بھرپور توجہ پا کر ہوا میں اڑنے سے گریز
کریں کیونکہ وہی شخص اگلے چار دن میں آپ کو زمین پر پٹخ بھی سکتا ھے

u_Hayat11
 

تمہارے بعد وحدانیت کی حد کر دی 😊
پھر جتنی بھی محبتیں آئی سب رد کر دی

u_Hayat11
 

تم میری روح (جذبات و احساسات) کو چھلنی چھلنی کرتے رہتے ہو، میرا آدھا وجود کرب میں جبکہ آدھا (پھر بھی) امید سے ہے۔ (لیکن پھر بھی) میں نے تمھارے سوا کسی سے محبت نہیں کی۔

u_Hayat11
 

دل کی بڑی خواہش ہے کہ میں بھی تم سے اس لہجے میں بات کروں جس طرح تم نے مجھ سے بات کی۔ میرا دل توڑا، مجھے اپنی ذات زمیں بوس ہوتی ہوئی نظر آئی۔
لیکن پھر اسی دل میں محبت ہے تمہارے لیے یہ احترام اس انتقام کی آگ پہ حاوی ہو جاتا ہے۔ میں خدا نہیں ہوں میں اس کی ایک تخلیق ہوں لیکن جیسے اس کی رحمت اس کے غضب پہ حاوی ہے ایسے ہی تمہاری محبت اس انتقام پہ حاوی ہے۔

u_Hayat11
 

دوسری دفعہ کا ذکر ھے 😂😂😂😀😀
ایک ٹوپیاں بیچنے والا اپنا بیگ رکھ کے درخت کے نیچے سو رھا تھا 😉
درخت سے ایک بندر اترا اور اسکا بیگ اٹھا کے لے گیا
اب اس آدمی کو اپنے دادا کی وہ بات یاد آئی کے بندر نقل
اتارتے ہیں
اس نے اپنی ٹوپی اتار کر پھنک دی 🐒🐒🐵🐵 بندر نے نیچے اتر کر وہ ٹوپی بھی اٹھا لی اور اس کوتھپڑ مار کے بولا 🐒
اننی دیا تیرا کی خیال اے ساڈے دادے سانو کجھ نہیں دسیا 😂😂😂😂😂😂😂😂😂😂😂

u_Hayat11
 

اور واپس آنے میں تھوڑی جلدی کرو تم۔
ایسا نہ ہو کہ خدا مجھے دنیا جہاں سے بے نیاز کر دے
اور میں اپنی محبت بھی پھر واپس نہ لوں
ٹوٹے دلوں کی ڈائری سے اقتباس

u_Hayat11
 

اور جن کی محبتیں تخت و تاج کی محتاج نہیں ہوتیں۔ اور ان کا کوئی بڑا گھر بنگلہ بھی نہیں ہوتا اور نہ ہی عورت کی طرف سے اس طرح کی کوئی شرطیں ہوتی ہیں وہی محبتیں سچی ہوتی ہیں