Damadam.pk
u_Hayat11's posts | Damadam

u_Hayat11's posts:

u_Hayat11
 

اگر آپ کو معلوم ہو جائے ناں کہ
,,دعا،،
انسان کو کیسے کیسے ڈپریشن سے نکالتی ہے، کیسے اداسی اور اضطراب کی کیفیات کو ختم کرتی ہے اور کیسے بند دروازے آپ کے لیے کھولتی ہے، تو آپ بھاگ بھاگ کر دعا کریں گے،
آپ گھنٹے لگا لگا کر دعا کریں گے، آپ ایڑیاں رگڑ رکڑ کر دعا کریں گے اور آپ مصیبت اور خوشی ہر ہر لمحے میں دعا کریں گے
یہ سب آپ کو ایسے سمجھ نہیں آئے گا دعا کرنے سے سمجھ آئے گا!!!

u_Hayat11
 

میرا سر درد کی شدّت سے پھٹ رہا ہے
میری آنکھیں نیند کے لیے ترستے ہوئے تھک گئی ہیں
میرا جسم کسی ٹوٹے ہوئے کانچ کے جیسا ہے
مُجھے لگتا ہے کہ شاید میرے خیالات مر جائیں تو میرا ذہن سکون پائے گا
میں لکھنا نہیں چاہتا ہوں۔۔کبھی کبھی لگتا ہے کہ شاید میں لکھنا چھوڑ دوں تو میرے خیالات مرنا شروع ہوجائیں گے
میں نہیں جانتا کے کب آخری دفعہ میں سکون سے سویا تھا
پتہ نہیں کیوں مسلسل جاگتے رہنے کے باوجود میرا ذہن دیمک زدہ نہیں ہو رہا ہے
میں نے لکھنا چھوڑ دینا ہے میں تھک چُکا ہُوں🙂

u_Hayat11
 

روحِ من
میرا جی کرتا ہے تیرا ہاتھ پکڑوں اور تُجھے پاس بٹھاؤں
پھر یقین دلاؤں اپنی وفا کا
اور یقین دلاتے دلاتے
میری آنکھوں سے سفید کی جگہ سرخ آنسو بہنے لگیں
پھر اِدھر تُجھے یقین آئے
اُدھر میری جان نکل جائے

u_Hayat11
 

اگر تم یہ سمجھتے ہو کہ "صبر کا پھل میٹھا " سے مراد ہے کہ
تمہاری مشکلات حل ہوجائیں گی ،بھیڑ میں ہاتھ چھڑا کر جانے والے لوٹ آئیں گے ، آسانیاں ہی آسانیاں مقدر میں لکھ دی جائیں گی ، محبت (مختص شخص کی) نامی نعمت تمہاری جھولی میں ڈال دی جائے گی۔
تو تم غلط ہو
صبر کا پھل میٹھا سے مراد ہے کہ
ایک دن تمہیں مشکلات سے لڑنا آجائے گا ،جانے والوں کو الوداع کا کہنا سیکھ لو گے اور تم جان لو گے کہ ہر ملنے والا شخص اپنے بچھڑنے کی تاریخ لیکر آتا ہے ، تم جان لو گے محبت کی احسن ترتیب میں تمہاری محبت کے پہلے حق دار تم ہو اور آخری بھی باقی سب کہیں بیچ میں آتے ہیں
اور زندگی کے گلے لگ کر شکریہ ادا کیسے کرنا ہے کہ حالات کی بھٹی میں تپا کر تمہیں صبر کرنا سکھایا
اور شکر بھی۔
جو ہے۔۔۔ جیسا ہے۔۔۔ جتنا ہے۔۔۔ خوبصورت ہے♥️
الحمدللہ

u_Hayat11
 

مرد کے ہاتھ میں اِتنی گِرفت تو ہونی چاہیے ہے کہ ؛ وہ اپنی مٙن پسند عورت کا ہاتھ سارے زمانے کے سامنے دلیری سے تھام سکے!

u_Hayat11
 

انسان رشتوں کی تلخیاں کبھی نہیں بھولتا مگر رشتوں کو آگے بڑھانے کے لئے اور نبھانے کے لئے اسے کئی بار یہ ثابت کرنا پڑتا ہے کہ اسے تو کچھ یاد ہی نہیں 😔
#رشتے#ناتے #انسان #تلخیاں #محبت #حقیقت #یاد #یادیں

u_Hayat11
 

"آپ کائنات میں تنہا نہیں ہیں کم از کم آپ کے پاس پھول، پہاڑ، ، سورج، شاعری ، لائبریری ، موسیقی ، ستارے، سمندر اور چاند ہیں"
مستنصر حسین تارڑ

u_Hayat11
 

اَے”حَرفِ تَسَلی“ تیرے_مَشکُور ہَیں لیکن
یہ ”خَیر ہَے“کہنے سے بُہَت آگے کا دُکھ ہَے
ا

u_Hayat11
 

ہمیں دیکھو ہمارے پاس بیٹھو ہم سے کچھ سیکھو
ہمیں نے پیار مانگا تھا ہمیں نے داغ پائے ہیں
کشور ناہید

u_Hayat11
 

"جس طرح بنجر زمین کو سیراب کرنے کے لئے پانی کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح میری روح کو تسکین کے لئے تمہاری ضرورت ہے۔"

u_Hayat11
 

"اور اب دل خوف کھاتا ہے کسی کی عادت ہو جانے سے، کسی کے پاس آنے سے، کسی کے اظہار کرنے سے۔
اور دل کو قرار آتا ہے تنہائی میں خود کے ساتھ بیٹھنے سے، خدا سے بات کرنے سے اور تمہیں یاد کرنے سے۔"

u_Hayat11
 

"میں تھک گیا ہُوں اور کچھ بھی نہیں سوچ سکتا۔ اس وقت میں صرف اپنا چہرہ تمہاری گود میں رکھنا چاہتا ہُوں اور تمہارا ہاتھ اپنے سر پر محسُوس کرنا چاھتا ہُوں اور ہمیشہ اِسی طرح رہنا چاہتا ہوں۔"
(فرانز کافکا)

u_Hayat11
 

بعد مرنے کے بھی ارمان یہی ہے اے دوست
روح میری ترے آغوشِ محبت میں رہے
نادر شاہجہانپوری

u_Hayat11
 

اور عین ممکن ہے
اس رمضان جو آپ اللّٰہ پاک سے مانگیں ، آپ کو وہ دے دیا جاۓ
💌🌻💖

u_Hayat11
 

روحِ من اے میری شہزادی
مجھے اچھا لگتا ہے
تمہاری آنکھوں میں میرا عکس
تمہارے ہونٹوں پہ میرا نام
میرے ہاتھوں میں تمہاری کلائی
تمہاری خوشبو کا لمس
مجھے اچھے لگتے ہیں
تمہاری نرمی، تمہارا پیار،
تمہارا غصہ ، تمہاری خوشبو
تمہاری آواز
مجھے اچھا لگتا ہے
تمہارا ساتھ
تمہارا احساس

u_Hayat11
 

ﺟﺎنتے ﮨﻮ۔۔۔؟
ﮈﺍﮐﭩﺮ ﺑﮭﯽ ﭘﺎﮔﻞ ﮨﯿﮟ ... ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﺍﺱ ﻋﻤﺮ ﻣﯿﮟ ﻣﺠﮭﮯ۔۔۔ ﻧﻔﺴﯿﺎﺕ کا ﻣﺮﯾﺾ ﻗﺮﺍﺭ ﺩﮮ ﺩﯾﺎ ... ﻣﺠﮭﮯ ﯾﻘﯿﻦ ﮨﮯ ﮐﮧ۔۔۔ ﺗﻢ ﺿﺮﻭﺭ ﺁ ﮐﮯ ﺍﺏ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺑﺘﺎﺅ گے ﮐﮧ۔۔۔ﻣﺠﮭﮯ ﻧﻔﺴﯿﺎتی ﺑﯿﻤﺎﺭﯼ ﻧﮩﯿﮟ۔۔۔ ﻣﺠﮭﮯ ﺗﻤﮩﺎﺭا ﻣﺮﺽ ﻻﺣﻖ ﮨﮯ ... ﺩﯾﮑﮭﻮ ﻧﺎ ﻭﮦ ﻏﻠﻂ ﮨﯽ ﺗﻮ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔۔۔ﺍﯾﺴﮯ ﮐﯿﺴﮯ ﮐﻮﺋﯽ۔۔۔ ﺍﺱ ﻣﺮﺽ ﻣﯿﮟ ﻻﺣﻖ ﮨﻮ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ ۔۔۔ﺍﻭﺭ ﺑﮍﯼ ﺑﺎﺕ ﯾﮧ ﮐﮧ۔۔ ﺍﺗﻨﯽ ﺳﯽ ﻋﻤﺮ ﻣﯿﮟ .... ﻧﮩﯿﮟ ﻣﯿﮟ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﺎنتا !!
ﻣﺠﮭﮯ ﺗﻢ ﮨﺮ ﻗﺴﻢ ﯾﺎﺩﻭﮞ ﮐﮯ ﺳﺎتھ ﯾﺎﺩ ﺭہتے ﮨﻮ۔۔۔ﺗﻮ ﻣﯿﮟ سمجھتا ﮨﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﭨﮭﯿﮏ ﮨﻮﮞ ۔۔۔ﻣﺠﮭﮯ ﮐﭽﮫ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺍ۔۔۔!!
ﮨﺎﮞ ﺍﮔﺮ ﮐﭽﮫ ﮨﮯ ﺗﻮ ... ﺑﺲ ﻭﮦ ﺗﻤﮩﺎﺭا ﻣﺮﺽ ﻻﺣﻖ ﮨﮯ
ﮨﺎﮞ ﺗﻤﮩﺎﺭا۔۔۔!!

u_Hayat11
 

زندگی میں کسی ایک ایسے شخص کو ڈھونڈ لیجئے جس کو آپ "فلٹر" یا "میک آپ" کےبغیر اپنی تصویر دکھا سکیں۔۔۔۔۔
اس تصویر میں صرف "عکس" کی نہیں بلکہ آپ کی ذات کے ہر پہلو کی بات کی ہو رہی ہے۔۔۔!!
ایک ایسا شخص جسے بنا سوچے سمجھے آپ کچھ بھی کہہ سکیں۔۔۔۔
اور یاد رکھیں کے پھر اس شخص کو "فار گرانٹڈ" نہ لیں اور آپ خود بھی کسی کے لئے وہ "ایک" انمول شخص لازمی بنیں۔۔۔۔!!

u_Hayat11
 

اتنا تو جان ہی لیا ہے جانم
کہ میں مر بھی رہا ہوں تو تمہیں اب فرق نہیں پڑے گا🥀🙂

u_Hayat11
 

ترے ساتھ بیتے وہ پل ڈھونڈتا ہوں
گزشتہ سنہرے وہ کل ڈھونڈتا ہوں

u_Hayat11
 

سچ تو یہ ہے کہ حقیقی زندگی میں کچھوا نہیں جیتتا🙂