خموش رھنے کی عادت بھی مار دیتی ھے
😩تمہیں یہ زھر تو اندر سے چاٹ جائے گا ۔۔
عابد خورشید
نکالے گئے اس کے معنی ھزار
😩عجب چیز تھی اک مری خامشی ۔۔۔
خلیل الرحمن اعظمی
زور قسمت پہ چل نہیں سکتا
😩خامشی اختیار کرتا ھوں ۔۔
عزیز حیدرآبادی
اثر بھی لے رھا ھوں تیری چپ کا
تجھے قائل بھی کرتا جا رھا ھوں ۔۔
فراق گورکھپوری
اسے بے چین کر جاؤں گا میں بھی
😩خموشی سے گزر جاؤں گا میں بھی ۔۔
امیر قزلباش
محسن مجھے جس شخص نے برباد کیا ہے
😩😩معصوم ہے اتنا کہ ستم گر نہیں لگتا۔۔۔
خموشی سے مصیبت اور بھی سنگین ھوتی ھے
تڑپ اے دل تڑپنے سے ذرا تسکین ھوتی ھے
شاد عظیم آبادی
ہم لبوں سے کہہ نہ پائے ان سے حال دل کبھی
اور وہ سمجھے نہیں یہ خامشی کیا چیز ہے .. 😩
ندا فاضلی
کتنی لمبی خاموشی سے گزرا ہوں
..ان سے کتنا کچھ کہنے کی کوشش کی
تُو میرا کربِ جاں تو دیکھ
😩😩میں نے تُجھے بُھلا دیا۔۔۔
تو مجھے اپنا بنا یا نہ بنا تیری خوشی،،،،
تو زمانے میں میرے نام سے بدنام تو ھے۔۔۔
اپنی تباھیوں کا مجھے کوئی غم نھیں ۔۔
تم نے کسی کے ساتھ محبت نبھا تو دی ۔۔
ساحر لدھیانوی ۔۔
اُسے یہ بھی بتانا ھے۔
کہ اُس کی اِک خُوشی کا مول میری ذندگی ٹھہرے
تو سودا پِھر بھی سستا ھے۔
ہم نے سوچ رکھا ہے تیرے لوٹ آنے پر
طنز کرنے والوں کا خوب دل جلائیں گے
محبت میں بڑی طاقت ہے آخر جیت ہی جاتی ہے
یہ شوشہ جس نے چھوڑا تھا خدا غرق
😩😩 کرے اس کو
سینہ دہک رہا ہو تو کیا چُپ رہے کوئی
کیوں چیخ چیخ کر نہ گلا چھیل لے کوئی
😩
تُو وہی__ پھر نہ لوٹنے والا
😩...ھم وہی__ راہ دیکھنے والے
یہاں تو مان رہے تھے سبھی خدا تم کو
تمہارا سامنے آنا بہت ضروری تھا۔۔۔۔۔۔۔
ہَم کو ہماری نیند بھی پُوری نہیں ملی
لوگوں کو اُن کے خواب جگا کر دیئے گئے! 💔
مدت ہوئی کہیں خود سے لاپتہ ہوں میں
گم راستے میں ہوں یا کوئی راستہ ہوں
😩😩 میں....
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain