مجھے زندگی کی دعا دینے والے،،،
ہنسی آرہی ہے تیری سادگی پر۔۔۔ :😭
آئی ہوگی کسی کو ہجر میں موت
مجھ کو تو نیند بھی نہیں آتی۔۔۔ 😭
اکبر الہ آبادی۔۔۔
مجھ میں ہیں گہری اداسی کے جراثیم اس قدر
میں تجھے بھی اس مرض میں مبتلا کر جاوں گا۔۔۔ 😭
روتے پھرتے ہیں ساری ساری رات
اب یہی روزگار ہے اپنا۔۔۔ 😭
میر تقی میر۔۔۔
کچھ خبر ہے تجھے او چین سے سونے والے
رات بھر کون تری یاد میں بیدار رہا۔۔۔ 😭
ہجر ناظم علی خان۔۔۔
کسی پہ کرنا نہیں اعتبار میری طرح
لٹا کہ بیٹھو گے صبر و قرار میری طرح۔۔۔
فرید پربتی۔۔۔
یہ رہزنوں کی بستی ہے, چلے چلو چپ چاپ,,,,
ڈرا ہوں ایسا کہ مڑ کر نہ رستہ دیکھوں۔۔۔ 😭
کوچہ عشق میں نکل آیا,,,
جس کو خانہ خراب ہونا تھا..
جگر مراد آبادی...
غم سے منسوب کروں درد کا رشتہ دے دوں
زندگی آ تجھے جینے کا سلیقہ دے دوں ..
علی احمد جلیلی..
بڑا گھاٹے کا سودا ہے صداؔ یہ سانس لینا بھی
بڑھے ہے عمر جیوں جیوں زندگی کم ہوتی جاتی ہے ...😩
صدا انبالوی...
وہاں رہے تو کسی نے بھی ہنس کے بات نہ کی,,,
چلے وطن سے تو سب یار ہاتھ ملنے لگے... 😭
منیر نیازی...
شاد غیر ممکن ہے شکوہ بتاں مجھ سے,,,,
میں نے جس سے الفت کی, اس کو بے وفا پایا۔۔۔ 😭
شاد عارفی...
جو آج مجھ سے بچھڑ کے بڑھ یے سکون میں ہے..
کبھی وہ شخص مرے واسطے عذاب میں تھا... 😭😭
کاپی
اس شخص کے غم کا کوئی اندازہ لگائے
روتے ہوئے جس شخص کو دیکھا نہ کسی نے 😭😭
غرض کہ کاٹ دیے زندگی کے دن اے دوست
وہ تیری یاد میں ہوں یا تجھے بھلانے میں ۔۔۔😩
فراق گورکھپوری۔۔۔
داغ دنیا نے دیے زخم زمانے سے ملے
ہم کو تحفے یہ تمہیں دوست بنانے سے ملے ۔۔😩
کیف بھوپالی
محبت کرنے والے درد میں تنہا نہیں ہوتے ۔۔
جو روٹھو گے کبھی مجھ سے تو اپنا دل دکھاؤ گے ....😩
عازم کوھلی۔۔
میں جی بھر کے رویا تو آرام آیا
مرا غم ہی آخر مرے کام آیا ..😩
عازم کوھلی۔۔
دکھ پہ میرے رو رہا تھا جو بہت
جاتے جاتے کہہ گیا اچھا ہوا ۔۔😩
عازم کوھلی۔۔
وہ جاتے جاتے مجھے اپنے غم بھی سونپ گیا
عجیب ڈھنگ نکالا ہے غم گساری کا ۔۔۔😩
عازم کوہلی۔۔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain