اس سے پوچھو عذاب رستوں کا
جس کا ساتھی سفر میں بچھڑا ہے ۔۔۔😩
عباس رانا۔۔
گھر کی ویرانیاں لے جائے چرا کر کوئی
اسی امید پہ دروازہ کھلا رکھا ہے ۔۔۔😩
عباس رانا۔۔
کسے دوست اپنا بنائیں ہم کسے دل کا حال سنائیں ہم
سبھی غیر ہیں سبھی اجنبی ترے گاؤں میں مرے شہر میں ۔۔۔😩
عباس رانا۔۔۔
میں فقط ایک خواب تھا تیرا
خواب کو کون یاد رکھتا ہے ۔۔😩
عبدالعزیز خالد۔۔
دل میں تم ہو نہ جلاؤ مرے دل کو دیکھو
میرا نقصان نہیں اپنا زیاں کیجئے گا ۔۔😩
عبدالرحمان احسان دھلوی۔۔
میں تیری چاہ میں جھوٹا ہوس میں سچا ہوں
برا سمجھ لے مگر دوسروں سے اچھا ہوں ۔۔😩
عبدالرحیم نشتر. ۔
کیوں چلتے چلتے رک گئے ویران راستو
تنہا ہوں آج میں ذرا گھر تک تو ساتھ دو ۔۔۔😩
عادل منصوری۔۔
نیند بھی جاگتی رہی پورے ہوئے نہ خواب بھی
صبح ہوئی زمین پر رات ڈھلی مزار میں ۔۔۔😩
عادل منصوری۔۔
یہ حقیقت ہے کے احباب کو ہم,,,
یاد ہی کب تھے, جو اب یاد نہیں... 😭😭
ناصر کاظمی..
وہ اب بھی دل دکھا دیتا ہے میرا
وہ میرا دوست ہے دشمن نہیں ہے ..😩
ابھشیک کمار امبر۔۔
وہ مرے ساتھ یوں رہا جیسے
کاٹتا ہو کوئی سزا جیسے ۔۔😩
ابھشیک کمار امبر۔۔
زخم کھا کر بھی جو دعائیں دے
کون اس کا مقابلہ کرے گا ...😩
عبدالرحمان مومن۔۔
خود کو کتنا بھلا دیا میں نے
تو بھی اب اجنبی سا لگتا ہے ۔۔😩
عبدالرحمن مومن۔۔
جانے کیا کہہ رہا تھا وہ مجھ سے
میں نے بھی کہہ دیا کہ خوش ہوں میں۔۔۔😩
عبدالرحمن مومن۔۔
ستم تو یہ ہے کہ میں نے اسے بھی چھوڑ دیا
جو سب کو چھوڑ کے تنہا کھڑا ہے میرے ساتھ ۔۔۔😩
عبدالرحمن مومن۔۔
خزاں عزیز ہے ہم کو اور اس کے سوا,,,,,,
بچا ہی کیا ہے ہمارے لئے تمہارے بعد....
پوجتا ہوں تجھے خیالوں میں,,,,,
کر رہا ہوں میں بندگی خاموش...
راہ وفا میں جی کے مرے مر کے بھی جئے
کھیلا اسی طرح سے کئے زندگی سے ہم ..😩
ابو محمد واصل بہرائیچی۔۔
تیری نگاہ میں اک رنگ اجنبیت تھا,,,
کس اعتبار میں ہم کھل کے گفتگو کرتے... 😭😭
تنہائی میں رہتے ہیں کہ یوں دل کو سکون ہوں,,,,
یہ چوٹ کسی صاحب محفل سے لگی تھی... 😭😭
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain