کسی سے بچھڑنے لگو تو کوشش کرو کہ اُس پر ملبہ ڈال کے نہ بچھڑو اُسے پچھتاوے اور شرمندگی میں نہ چھوڑ جاؤ اُسے مت گِنواؤ کہ اس نے آپ کے ساتھ کیا کیا زیادتی کی کہاں کہاں آپ کا دل دُکھایا اور کون کون سی بات ضبط کی آپ نے اپنے رشتے کے لئے، ممکن ھو تو اُسے مکمل آزاد کردو تا کہ وہ بچھڑ کر جی سکے! بچھڑنے والے کو تنہائی کے ساتھ ساتھ ضمیر سے بھی نہ لڑنا پڑ جاۓ تھوڑا سا ظرف دکھائیں اور سامنے والے پر سے ملبہ ہٹا دیں تاکہ اس کے ساتھ ساتھ آپ بھی سکون سے رہ سکیں ❤