ہم اپنی ذات کی مسند سے جھٹ اتارے گئے ترے خیال میں کھوئے تو ہوش سارے گئے میں اپنے آپ میں پورا تھا اچھا خاصا تھا مجھے جنون میں لے کر ترے اشارے گئے تمام عمر زیاں کاریوں میں کاٹی اور مرے تو کتنی توجہ سے ہم سنوارے گئے تمہیں گنوا کہ کوئی کام سوچ کر نہ کیا تمہارے ساتھ سبھی فال و استخارے گئے مزمل عباس شجرؔ