کھوئی کھوئی سی ۔ ۔۔ دھیمی دھیمی سی تھوڑی انَ کہی ۔ ۔ تھوڑی مسکرُاتی دو دلوں کی ھے اجازت ۔۔ ۔۔ میرا نام ھے محبت ۔ ۔۔ بھیگے سپنے ۔ ۔ کچی آنکھیں چھوٹی چھوٹی دل کی باتیں ۔ ۔۔ کہتی ھے یہ زندگی ۔۔۔ کیسی ہے دیوانگی کوئی رہتا ھے آہٹوں کے سہارے چھوُ لوں تو سنسناہٹ ۔ سوُکھے لمحوں میں بارشوں کے کنارے ہونٹوں پر ھے شرارت میرا نام ھے محبت ۔ ۔۔
بس یہ ہی ایک دکھ ہے دِلِ داغدار میں! رکھتا نہیں ہے وہ مُجھے اپنے شُمار میں!! کیسے کسی کو عُمرِ خِضَر کی دُعا دوں میں؟ مُجھ کو تو خود خزاں ہی مِلی ہر بہار میں!! جانے پُکارتی تھی میں کِس کو تمام رات؟ جانے میں ایک عمر رہی کِس خمار میں!!