تم ابھی تک نہیں سمجھے... میں کتنی انا پرست ہوں... ؟؟ کہ جس حال میں بھی ہوں گی !!!! تم پوچھو گے تو کہہ دوں گی ٹھیک ہوں.... !! جہاں بھی جان چھڑانا چاہو گے قسم سے... چھوڑ دوں گی !! دل چاہے صبر سے پھٹ جائے تمھیں الوداع کہہ دوں گی ....!!
یہ آدھے ادھورے لفظ پِیا ہیں تیری چاہ کا قرض پِیا تو چاند نگر کا حُسن بَپا میرا مسکن خاکی عرض پِیا ہاں اپنے حُکم بھی صادر کر سُن میری بھی تو عرض پِیا یہ ہجر کی رات اب بھاری ھے اب سَحر ہے تیرا فرض پِیا ہم ساتھ چلے مخمور رھے تجھے چاہا ھے بے غرض پِیا
ہم نے جنم سے پہلے جنم لیا، اور اپنی عمر سے پہلے بالغ ھوۓ بنا محبت، محبت کی بن بیاہے، بیاہے گئے ہم نے سورج سے پہلے دن دیکھا، اور چاند سے پہلے رات ہم نے زندگی سے پہلے جی لیا، ! ... اور موت سے پہلے مر گئے
بتاٶ کیسا لگتا ھے کسی کو حاصل کر کے کھو دینا کسی کے ساتھ تو چلنا مگر اس کا نہ ہو پانا خود ھی کو کوستے رہنا مگر اس کو نہ کچھ کہنا خود ھی گرنا خود ھی سنبھلنا ہنسنا اور رو دینا بتاٶ کیسا لگتا ھے ہجر کی لمبی راتوں میں کسی کی یاد میں رونا کسی کو سوچتے سوچتے اپنی آنکھیں بند کرنا اور اندھیروں میں چلے جانا بتاٶ کیسا لگتا ھے نئے رشتوں میں رنگ جانا مگر کسی کو بھول نہ پانا بتاٶ کیسا لگتا ھے ؟ 💔