مجھے سمجھایا جاتا ھے ، نصیحتیں بھی کی جاتی ہیں
کہ لوگوں کے بارے میں اتنا نہ سوچا کروں
میں سب کو اب کیا بتاؤں ؟
کہ مجھے تو ” احساس“ اور ”لحاظ“ کی بیماری ھے !
"میں رات کو ڈھنگ سے نہیں سوتی، اور نہ ھی دن میں اتنا آرام کرتی ھوں جو مجھے کافی ھوسکے، مجھے اپنی صحت کا بھی کچھ خیال نہیں ھے، میں ہر چیز دل میں ھی چھپا لیتی ھوں اور پھر مسکرا دیتی ھوں۔ میں اپنے حق میں بہت بری ھوں "💔
😔💔
سِوائے صَبر، ہَمارے کُچھ اَور بَس میں نہ تھا
سَو جِتنا ہو سَکا، پَروَردِگار! ہَم نے کِیا
رامؔ ریاض
😔😔😔😔😔😔
جی میں آتا ہے بھاگ جاٶں کہیں
!!! دکھ زمیں کا سہا نہیں جاتا
شہزاد راٶ
بد سلیقوں کو مِل گئی دنیا
ہم کھڑے رہ گئے قطاروں میں
دوستوں کا ہجوم ھے لیکن
اک بھی مخلص نہیں ہزاروں میں
فوزیہ شیخ
😔😔💔

.ﭘﻮﭼﮭﺎ ﮐﮯ ﺷﮑﺎﯾﺖ ﺗﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ ﺍﺳﮯ ﮨﻢ ﺳﮯ
ﺁﮨﺴﺘﮧ ﺳﮯ ﻗﺎﺻﺪ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ___ "ﮐﭽﮫ ﻧﮩﯿﮟ کہتا
ﭘﻮﭼﮭﺎ ﮐﮯ ﺟﺪﺍﺋﯽ ﮐﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﺣﻞ ﺑﮭﯽ ﻧﮑﺎﻻ
ﻗﺎﺻﺪ ﻧﮯ ﺩﻭﺑﺎﺭﮦ ﯾﮧ ﮐﮩﺎ "___ﮐﭽﮫ ﻧﮩﯿﮟ کہتا
ﺗﻨﮓ ﺁﮐﮯ ﯾﮧ ﭘﻮﭼﮭﺎ " __ ﺩﻡ ﺭﺧﺼﺖ ﮐﻮﺋﯽ ﺟﻤﻠﮧ
ﻗﺎﺻﺪ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ " ﮐﮩﮧ ﺗﻮ ﭼﮑﺎ __ ﮐﭽﮫ ﻧﮩﯿﮟ کہتا

جس شخص نے تمہیں، چاہا نہی مانگا نہیں
اس شخص کو تو مل رہا ہے انصاف تھوڑی ہے





کسی کے حکم کی تعمیل بھی ایمان ہوتی ہے
کوئی کہہ دے کہ مر جاؤ تو پھر مرجانا پڑتا ہے
محبت کے سفر میں گرد بھر جاتی ہے آنکھوں میں
بسا اوقات اندازے سے واپس آنا پڑتا ہے
تیرے لِہجے سے صاف ظاہر ہے
تیرے دِل سے اُتَر گیا ہوں میں
کَر دی آسان اُس کی ہر مُشکل
پیار سے خود مُکر گیا ہوں میں..💔


محبت جیت ھوتی ھے
مگر یہ ھار جاتی ھے
کبھی دلسوز لمحوں سے
کبھی بےکار رسموں سے
کبھی تقدیر والوں سے
کبھی مجبور قسموں سے
کبھی یہ خواب ھوتی ھے
کبھی بیتاب ھوتی ھے
کبھی یہ مار جاتی ھے
کبھی یہ ھار جاتی ھے
کبھی مسرور کرتی ھے
کبھی یہ سوگ دیتی ھے
کسی کا چین ھوتی ھے
کسی کو روگ دیتی ھے
کسی کی انکھ میں ھمدم
کہاں اک بار جاتی ھے
جہاں تزلیل ھو اس کی.
وھیں ھر بار جاتی ھے

submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain