Damadam.pk
yashfa_786's posts | Damadam

★ yashfa_786's posts:

yashfa_786
 ★ 

خوبصورت زندگی کا مطلب یہ نہیں
..کہ سب کچھ پرفیکٹ ہو
بلکہ خوبصورت زندگی وہ ہے
،جس میں نیّت صاف ہو
،دل مطمئن ہو، تعلقات میں خلوص ہو
نعمتوں کی قدر ہو اور
✨ ہر حال میں اللہ کا شکر ہو

yashfa_786
 ★ 

مولا علیؑ فرماتے ہیں
پاکیزہ ترین محبت یہ ہے کہ
تم کسی شخص سے محبت کرو
اور اُسے خوش دیکھنے کی تمنّا کرو
یہ جانتے ہوۓ کہ وہ تمہارا نہیں ہوسکتا

yashfa_786
 ★ 

کردار کتنا بھی صاف کیوں نا ہو
لوگ وہی سوچیں گے جو انکے من میں ہے
سچاٸی کا ثبوت تبھی چلتا ہے،
جب سامنے والے کا دل بھی صاف ہو
جن کی سوچ ٹیری ہو۔۔۔ وہ ستاروں میں بھی داغ ڈھونڈ لیتے ہیں
اور جن کا نظریہ غلط ہو وہ نور کو بھی اندھیرا سمجھ لیتے ہیں
اس لیے اپنے کردار کو مت بدلنا
دنیا کی سوچ کا بوجھ اٹھانے کے لیے زندگی بہت چھوٹی ہے
تم بس وہی کرنا جو تمہاری روح کو سکون دے

yashfa_786
 ★ 

پھر اچانک تم ایسے شخص میں بدل جاتے ہو
.جو کسی کو ملامت نہیں کرتا
.بے فاٸدہ بحثوں سے گریز کرتا ہے
.جانے والوں کو خاموشی سے دیکھتا ہے
.خاموش اور تنہاٸی پسند ہو جاتا ہے
اور صدموں کو پر اسرار سکوت کے ساتھ برداشت کر لیتا ہے

yashfa_786
 ★ 

بنانے والے نے"سب"دینے کےلیے ہی بنایا ہے
تم "لینے" کی جستجو قائم رکھنا
اپنی طاقت پر انحصار نہ کرنا بلکہ
،طاقت دینے والے پر یقین رکھنا
پھر اپنی کوشش پر بھروسہ کرنا

yashfa_786
 ★ 

ایک پارسا اور ایک گناہ گار میں واحد فرق یہ ہے کہ ہر پارسا کا ماضی ہوتا ہے اور ہر گناہ گار کا ایک مستقبل

yashfa_786
 ★ 

کہتے ہیں کہ ۔۔۔۔۔۔
مرد رو نہیں سکتے
میں بتاؤں
عورتیں بھی نہیں روتیں
وہ صرف ان دکھوں پر روتی ہیں
جن پر رونےکی انہیں
اجازت دی جاتی ھے
اور باقی دکھ۔۔
آنسو تو کہیں اندر ہی گرتےہیں
اور روح میں چھید کرتے ہیں۔

yashfa_786
 ★ 

ہمارے ہاتھوں سے موتی بکھر جائیں تو انہیں سمیٹنا آسان ہے مگر ہمارے الفاظ سے کسی کی ذات بکھر جائے تو اس کا سنبھلنا بہت مشکل ہوتا ہے

yashfa_786
 ★ 

برے دن بتا دیتے ہیں کہ
خیر خواہ کون ہے
اور خوامخواہ کون ہے۔

yashfa_786
 ★ 

تم وہاں سکون چاہتے ہو______⁦
جہاں آدم کو سزا کے لیے بھیجا گیا تھا

yashfa_786
 ★ 

دوسروں کو بے عمل سمجھنا
یہ بھی دل میں چھپا ایک تکبر ہے۔

yashfa_786
 ★ 

اپنی آنکھوں کو جج مت بنائیں کیونکہ اصل حقیقیت چہروں کی بجائے دلوں میں رہتی ہے

yashfa_786
 ★ 

اپنا ہی سر پکڑ کے یہ پوچھوں کہ کیا ہوا
اپنی ہی نبض دیکھ کے کہہ دوں اداس ہوں
باہر کی رونقوں سے مرا کیا واسطہ
میں خود ہی اپنی ذات کا زندہ قیاس ہوں

yashfa_786
 ★ 

سیدنا ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا:
مہدی مجھ سے ( میری نسل سے ) ہو گا اس کی پیشانی فراخ اور ناک بلند ہو گی، زمین کو عدل و انصاف سے بھر دے گا جیسے کہ ظلم و زیادتی سے بھری ہو گی اور سات سال تک حکومت کرے گا۔
سنن ابی داؤد۔۴۲۸۵}

yashfa_786
 ★ 

الحُبُّ دُعاءٌ والدُّعاءُ حُبٌّ
محبت دعا ہے اور دعا محبت ہے
فَمَنْ أَحَبَّكَ دَعَا لَكَ وَمَنْ دَعَا لَكَ فَقَدْ أَبْلَغَ فِي مَحَبَّتِكَ
پس جوتم سے محبت کرتا ہےوہ تمہارےلیے دعا کرتا ہے اورجوتمہارے لیے دعا کرتا ہے اس نے تم سےمحبت کرنے کا حق ادا کر دیا

yashfa_786
 ★ 
yashfa_786
 ★ 

عورت ۔۔۔۔۔
ذہین ھونے کے باوجود
حُسن پر
زیادہ محنت کرتی ھے
کیونکہ وہ جانتی ھے کہ
مردوں کے پاس
دماغ سے تیز
آنکھیں ہیں

yashfa_786
 ★ 

ہزار طرح کی آزادیوں سے بڑھ کر ہے
تیری قید میں جینا، تیرے حصار میں رہنا

yashfa_786
 ★ 

جب تم اللہ سے مانگو تو یہ بھی مانگو
کہ اللہ ان چیزوں سے تمہارا امتحان نہ لے جن سے تم محبت کرتے ہو

yashfa_786
 ★