-"!!!!..... پتہ ھے مجھے خاموشی پسند ھے لیکن کبھی کبھی بہت باتیں کرنے کا دل کرتا ھے اور جب بھی میرا دل کرتا ھے کہ میں بہت ساری باتیں کروں کوئی مجھے سنے، مجھے بات کرنی ھے، تو کوئی نہیں ھوتا میرے پاس" میں پھر خود سے باتیں كرتی ھوں لوگ کہتے ھیں خود سے باتیں کرنے والے پاگل ھوتے ھیں، میں پاگل نہیں ھوں بس جب کوئی نہیں ھوتا مجھ سے بات کرنے والا میں خود سے کر لیتی ھوں اور خود سے باتیں کرتے کرتے میرا دل کرتا ھے میں لکھوں کیوں کہ مجھے لکھنا اچھا لگتا ھے میں اپنے دل کی باتیں خود کو لکھ کر بتاؤں کوئی سنے نہ سنے مسئلہ نہیں_"💔
میرے مسیحا سے جاکے کہہ دو کہ دم بہ لب ہے قرارِ ہستی... کہ جاںگسل انتظار تیرا کہو کہ مہمان رہ گیا ھے بس ایک پل کا بیمار تیرا... !!!!!میرے مسیحا تیرے سفر میں ھوئی جو روشن وہ صبحیں راتوں میں ڈھل گئیں ھیں... کہ تیرے خوابوںکی حدتوں سے کسی کی آنکھیں ھی جل گئی ھیں... میرے مسیحا سے جاکے کہہ دو کہ درد اتنا سوا ھوا ھے یہ نبض جیسے تھمی ھوئی ھے یہ وقت جیسے رکا ھوا ھے... !!!!!میرے مسیحا سہارے جس کے کٹی ھے ہر شب وہ آس سینے میں گھٹ رھی ھے... !!!!میرے مسیحا خبر بھی لو اب متاعِ جاں ھے کہ لٹ رھی ھے.