میں تٗو شاعر ہوںؔ،عشق خاصہَ ھے
آپ فرمائیے ! اتنےِ حسِین کیوں ھیں؟
کبھی کہیں پرسُنا ھے تم نے؟
کہ کوئی اپنے پرانے کپڑے، کہیں غریبوں میں بانٹ دےاور
پھر کبھی ان سے جا کے پوچھے کہ کس نے پہنا وہ سرخ جوڑا؟
وہ سرخ چادر کسے ملی تھی ؟
کسے ملی میری نیلی جیکٹ؟نہیں سنا ناں؟کسی کو فرصت نہیں ھے
کہ خستہ کپڑوں کے روگ پالے پرانی اشیاء پہ بینڈالے
یا اپنی اترن کے بھید رکھےکبھی کہیں پرسُنا ہے تم نے؟
کہ کوئی تھک کر کسی پیارے کو دور جنگل میں چھوڑ آئےتو مڑ کے دیکھے؟
یا چند سالوں کے بعد واپس وہیں پہ لوٹے
وہ جس کو چھوڑا تھا لینے آئے؟
نہیں سنا ناں؟کسی کو حاجت نہیں ھے
کہ رفتگاں کا عذاب جھیلےپرانی بازی کو پھر سےکھیلے
کسی کے ھونے کو اپنے جینے کی شرط کرلے
اسی لیے تومجھے یہ بالکل فکر نہیں ھے
کہاں پہ تمہاری عمر بیتییا کیسی حالت میں وقت کاٹا
بچھڑ کے مجھ سے کسے ملے تممجھے یہ بالکل فکر نہیں ھے کہ میری اترن کو کس نے پہنا
تیـرے ہاتھ بنـاؤں پنسـل سـے
پھـر ہاتھ پـہ تیـرے ہاتھ رکھـوں
کچُـھ "اُلٹـا سیـدھـا" فـرض کـروں
کچُـھ "سیـدھا اُلٹـا" ہـو جـائـے
میـں "آہ" لکھـوں
تُـو "ہائے" کـرے
"بـے چیـن" لکھـوں
بـے چیـن ھـو تُـو
پھـر میـں بـے چیـن کا "بـے" کاٹـوں
تجُھـے چیـن ذرا سـا ہـو جـائـے
ابھـی"ع" لکھـوں تُـو سـوچـے مجھـے
پھـر"ش" لکھـوں تیـری نینـد اڑُے
جـب "ق" لکھـوں تجُھـے کچُـھ کچُـھ ہـو
میـں"عشـق" لکھـوں تجُھـے ہـو جـائـے•"-
مینوں وی ہسن جوگا کردے
کدھرے وسن جوگا کردے
میرا وی کوئی ھے اے سائیاں
جگ نوں دسن جوگا کردے
💔
ہزار راہیں مُڑ کے دیکھیں
کہیں سے کوئی صدا نہ آئی
بڑی وفا سے نبھائی تم نے
ہماری تھوڑی سی بے وفائی
جہاں سے تم موڑ مڑ گئے تھے
یہ موڑ اب بھی وہیں پڑے ھیں
ھم اپنے پیروں میں جانے کتنے
بھنور لپیٹے ہوئے کھڑے ھیں
کہیں کسی روز یوں بھی ھوتا
ہماری حالت تمہاری ھوتی
جو رات ھم نے گزاری مَر کے
وہ رات تم نے گزاری ھوتی
تمہیں یہ ضد تھی کہ ھم بلاتے
ہمیں یہ اُمید وہ پُکاریں
ہے نام ہونٹوں پہ اب بھی ، لیکن
آواز میں پڑ گئی دراڑیں
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain