منا رہا ہوں ترے بعد برسیاں اپنی
کہ جی لیا تھا ترے ساتھ جتنا جینا تھا.......!
پارساؤں نے ہی بنایا ہے گنہگار مجھے،
اب کوئی گنہگار ملے کہ پارسا ہو جاؤں میں
چھوڑونہ یار کیا رکھا ہے سننے سنانے میں 🤝
کسی نے کسر نہ چھوڑی دل دکھانے میں💔
وہ جو اک شخص پُرانا تھا ،مرے کام کا تھا
یہ نئے لوگ بھی اچھے ہیں، مگر جانے دو
💫
یہ سوچ کے اس کو روکا ہی نہیں
دور جاتا ہی کیوں اگر وہ ہمارا ہوتا
💫🖤


ضروری نہیں ہر رشتہ بے وفائی کے ساتھ ہی ختم ہو
کچھ رشتے کسی کی خوشی کے لیئے بھی توڑنے پڑتے ہیں
درد اتنا کہ چیخ چیخ کے رو دوں
مجبوراتنا کہ سسک بھی نہ سکوں
غیروں سے فقط دعا لیجئے
نہ صلاح لیجئے نہ وفا لیجئے🔥
تیرے نہ آنے کا سُن کر بہت اُداس ہوا
وہ آدمی جو تیرے انتظار میں بھی نہ تھا
کسی کے خُوش نُما ہونٹوں پہ وار دُوں خود کو
کسی کی دلنشیں باتوں کو میری عُمر لگے۔۔۔۔۔!!!



