یہ میں نے کب کہا؟ کہ میرے حق میں فیصلہ کرے اگر وہ مجھ سے خوش نہیں ہے تو پھر مجھے جدا کرے میں اسکے ساتھ جسطرح گزارتی ہوں زندگی اسے تو چاہیئے میرا شکریہ ادا کرے 🥺
کوئی پوچھے ذرا ان سے کہ دل جب مر گیا ہو تو کیا تدفین جائز ہے؟ محلے کی کسی مسجد میں کیا اعلان واجب ہے؟ کوئی پوچھے ذرا ان سے محبت چھوڑ دینے پر دلوں کو توڑ دینے پر کوئی فتوی نہیں لگتا؟ عجب قانون ہے صاحب کوئی پوچھے ذرا ان سے محبت اس کو کہتے ہیں؟ جو سب کچھ ختم کرتی ہے، دلوں کو بھسم کرتی ہے اگر یہی محبت ہے تو نفرت کس کو کہتے ہیں؟ 💔