کہاں سے لائیں اتنے کنکر
ہر جانب شیطان کھڑے ہیں
چھوٹے ہمیشہ بڑوں سے سیکھتے ہیں
عادتیں بھی۔۔۔محبتیں بھی۔۔۔نفرتیں بھی
ایک بہت خوبصورت اور انتہائی مختصر جملہ
جو اللہ سے نہیں مانگتے وہ پھر سب سے مانگتے ہیں
چھوٹی سے چھوٹی نیکی کو حقیر نہ سمجھو
ممکن ہے وہی اللہ کی رضا کا سبب ہو
اللہ کو راضی کرو
وہ تجھے راضی کر دے گا
ایک مٹی کے بنے انسان کی محبت میں اتنی طاقت ہوتی ہے
کہ دل کا قرار اور آنکھوں کی نیند چھین لیتی ہے
مالک الملک کی محبت کا عالم کیا ہوگا؟
نماز سے نہ کہو مجھے کام کرنا ہے
بلکہ کام سے کہو مجھے نماز پڑھنی ہے
اللہ پر ہمیشہ بھروسہ رکھو کیونکہ
اللہ وہ نہیں دیتا جو تمہیں اچھا لگتا ہے
بلکہ وہ دیتا ہے جو آپ کے لیے اچھا ہوتا ہے



