اور اللہﷻ سے ہمیشہ بہترین گمان رکھیں کہ آپکے ساتھ اچھا ہی ہوگا اور وہ کبھی آپکے ساتھ زیادتی نہیں کر سکتا کیونکہ اللہﷻ سے بڑھ کر نہ کوئی آپکا خیرخواہ ہے اور نہ ہی محبت کرنیوالا، یقین کریں انسانی اعصاب کیلئے اس سوچ سے زیادہ طاقتور اور کوئی شے نہیں۔💯
*🔶 _شھر رمضان اور کرنے کے کام_🔶*۔ اپنے گناہوں پر نادم ہو کر غلطیوں کا اعتراف کر کے اور رو کر اللّٰه سے توبہ کریں۔ ✨دن میں کم از کم ستر مرتبہ استغفار کریں۔ ✨کسی سوالی کو خالی ہاتھ نہ لوٹائیں۔ ✨ملازمین کو کاموں میں رعایت دیں۔ ✨ ناراض عزیز و اقارب کی صلح کروائیں اور جو روٹھے ہوئے ہیں انھیں منا لیں۔ ✨ لوگوں کی طرف سے دل صاف کر لیں اور ان کے قصور معاف کر دیں۔ ✨ سحری و افطاری کا اہتمام اعتدال کے ساتھ کریں کیونکہ یہ *شھر الطعام* نہیں بلکہ *شھر الصیام* ہے
_شھر رمضان اور کرنے کے کام_🔶*۔ ✨اچھی بات اور مسکرانا بھی صدقہ ہے اس کا بھی اہتمام کریں۔ ✨ دوسروں کی مدد اور سلام میں سبقت کی کوشش کریں۔ ✨ہر دن گزشتہ دن سے بہتر گزارنے کی کوشش کریں۔ ✨ اپنی زبان کی خاص حفاظت کریں اور غلط بات نہ کرنے کا پختہ ارادہ کر لیں۔ ✨اپنا غصہ ضبط کریں اور دوسروں کو غصے میں دیکھیں تو صبر کی تلقین کریں۔ ✨ کثرت سے دعائیں کریں۔ ✨اپنی آسانی کے لیے دعاؤں کی لسٹ بنا لیں جو آپ نے اللّٰه سے مانگنی ہیں
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain