تمہیں پتہ ہے کہ سب سے بڑا افسوس کیا ہے میرے لئے؟ میرے لئے سب سے بڑا افسوس یہ ہے کہ تم نے خود کو اس قابل بھی نہیں چھوڑا کہ میں تمہیں اچھے الفاظ میں یاد کر سکوں.🙃🖤🤞🏽🥀
اللہ جی کتنے اچھے ہیں نا آپ ۔میں دعا کے لیے بیٹھتی ہوں دو آنسو بہاتی ہوں اور آپ کہتے ہیں تم اتنی حقیر چیز کے لیے روتی ہوں لو میں تمہیں بہترین دیتا ہوں ۔اللہ جی آپ تو مجھ سے ناراض بھی نہیں ہوتے میں آپ کی کتنی باتیں نہیں مانتی اور آپ میری ہر بات مان جاتے ہیں اللہ جی بہت بری ہوں اللہ جی آپ سے اچھا کوئی نہیں ہے اللہ جی آپ کے لئے آنسو بہانا اتنا اچھا کیوں لگتا ہے؟ اللہ جی مجھے معاف کر دینا مجھ سے ناراض نہ ہونا آپ کے علاوہ میرے پاس کوئی نہیں ہے 😭😭😭❤❤❤
یا رب پلے میرے کچھ بھی نہیں ہے ۔پھر بی تیری اس زمین پہ یوں اکڑ کے پھرتی ہوں جیسے دنیا کی ہر چیز مجھ سے منسلک ہے ۔تو دیکھتا ہے مجھے مسکراتا ہے میں گناہ پہ گناہ کرتی ہوں تو معافی پہ معافی دیتا ہے۔اتنے بڑے گناہ اور ہرجانہ صرف دو آنسو ۔یا رب تو اتنا رحیم ہے 🙂❤❤❤😭
ہر انسان کی زندگی میں اک وقت ایسا ضرور آتا ہے جب ہر چیز بے معنی ہو جاتی ہے چیزوں کے ہونے نہ ہونے سے فرق ہی نہیں پڑتا پتا ہے یہ کب ہوتا ہے؟ جب سب آپ کے ہوتے ہیں لکین آپ اپنے نہیں رہتے 🙂💔