جو دن کی رونقوں میں دب جاتے ہیں اُن آنسوؤں کیلئے بنائی گئی ہے ۔ ہزاروں جھلملاتے ستاروں اور اکلوتے پُر کشش چاند سے سجائی گئی ہے ۔ کبھی چاند کی روشنی کی طلب رہتی ہے تو کبھی یہ اذیت ناک خاموشی بھانے لگتی ہے ۔ اَن گنت ستاروں کے بیچ کوئی تو راز کی بات چھُپائی گئی ہے ۔ خدا کے سوا جو کسی پر عیاں نہ ہو اُسکے لیے یہ تاریکی سجائی گئی ہے ۔ احمق ہیں وہ جو سوتے ہیں رات بھر ۔ارے ! رات تو اللّٰہ سے گُفتگو کیلئے بنائی گئی ہے ۔
ایک بہت گندی روایت ہمارے ہاں یہ بھی پائی جاتی ہے کہ اگر کوئی انسان اپنے برے اعمال کو چھوڑ کر آگے بڑھنا چاہتا ہو تو ہم لوگ اس کا ماضی اٹھا کر اس کے منہ پر مار دیتے ہیں...!!
کُچھ لفظوں کا استعمال کرتے ہیں اور کُچھ خاموشی کی ذبان میں اُس سے گُفتگو کرتے ہیں ۔ ہر شخص کا اپنا انداز ہے خُدا کو محسوس کرنے کا ۔ہر شخص کی اپنی ادا ہے اُس سے ہم کلام ہونے کی ۔ہم اسکا اندازہ نہیں لگا سکتے💕🔥