ہر کسی کو جواب دینا لازمی نہیں ہوتا۔ بہت سی جگھوں پرواقعی دل بڑا کرنا پڑتا ہے۔درگزر کرنا پڑتا ہے۔ہر کوئی نہیں سمجھتا آپ کو۔ اور ہر کسی کو آپ سمجھا نہیں سکتے۔
برے وقت میں ایک اچھائی ہوتی ہے۔ جیسے ہی آتا ہے فالتو لوگ چلے جاتے ہیں۔
لوگ کہتے ہیں کہ رشتوں میں شکریہ اور معزرت نہیں۔ لیکن درحقیقت یہی دو لفظ رشتوں کو بچاتے ہیں۔
ناراضگی بھی ایک خوبصورت رشتہ ہے۔ انسان دل اور دماغ دونوں میں بسا رہتا ہے۔
زندگی تیری تسلسل میں ہم نے وہ لوگ بھی کھوئے جو سانس کی مانند تھے۔
کچھ باتیں زیادہ دیر تک چھپی نہیں رہتی کیونکہ الفاظ سے زیادہ روئے اور اعمال حقیقی ترجمان ہوتے ہیں۔
جن لوگوں کو زندگی بن مانگے سب کچھ دے دیتی ہے انہیں دوسروں کی باتیں بے وقوفانہ لگتی ہے۔
خوش نصیب ہے وہ انسان جسکو دن میں پانچ بار اپنے رب سے ملنے کا موقع ملتا ہے۔
کسی نے کم ظرف تو کسی نے اعلیٰ ظرف جانا مجھے۔ جس کا جتنا ظرف تھا اس نے اتنا پھچانا مجھے۔
اگر انسان کو تکبر کے بارے میں اللہ کی ناراضگی اور سزا کا علم ہوجائے تو بندہ صرف فقیروں اور عریبوں سے ملے اورمٹی پہ بیٹھے۔
دوسروں کی چھوٹی چھوٹی باتوں کا خیال رکھنے سے بڑی بڑی محبتیں جنم لیتی ہیں۔
اپنے بہترین وقت کو نماز میں وقف کرو کیونکہ تمہارے سب کام نماز کے بعد قبول ہونگے۔
صورت اور سیرت میں سب سے بڑا فرق یہ ہے کہ صورت دھوکہ دیتی ہے اور سیرت پہچان کرواتی ہے۔
ڈھونڈنے پر وہی لوگ ملتے ہیں جو کھو گئے ہوں۔ وہ نہیں جو بدل گئے ہوں۔
دنیا نفیس عمدہ اور با کمال لوگوں سے بھری پڑی ہے۔ اگر کسی کو تلاش کرنے میں ناکام رہو تو خود با کمال ہو جاوْ۔
کوئی سخت دل کے ساتھ پیدا نہیں ہوتا۔ یہ دنیا والے نرمی چھین لیتے ہیں۔
وہ محبت کو میری روح سے نچوڑ کر لے گیا چھوڑ گیا مجھے عشق کی گلیوں میں دیوانہ کر کے
روشنی کے رستے میں خود رکاوٹیں بن کر لوگ کہتے پھرتے ہیں ہر طرف اندھیرا ہے۔