پاک ہے وہ پروردگار جو برداشت سے زیادہ دکھ نہیں دیتا
مگر اوقات سے زیادہ خوشی ضرور دیتا ہے۔
مفت کی محبت صرف اپنی ماں سے ملتی ہے۔
اس کے علاوہ ہر رشتے کی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے۔
جب رشتے کمزور پڑجائیں
تو انسان کو ہر بات طعنہ
اور ہر نصیحت طنز
لگنے لگتی ہے۔
دعا ایک ایسا عمل ہے جو تقدیر کو بھی بدل دیتا ہے۔
ہمیشہ سمجھوتا کرنا سیکھوکیونکہ تھوڑا سا جھک جانا کسی رشتے کے ٹوٹ جانے سے بہتر ہے۔
چیزیں وقتی ہوتی ہیں ٹوٹ جاتی ہیں۔
رویئے دائمی ہوتے ہیں۔
صدیوں تک اپنا اثر چھوڑ جاتے ہیں۔
صبر ایسی سواری ہے جو اپنے سوار کو گرنے نہیں دیتی۔
نہ کسی کے قدموں میں اور نہ کسی کے نظروں سے۔
ہزار غلطیوں کے باوجود آپ اپنے آپ سے پیار کرتے ہیں۔
تو پھر کسی کی ایک غلطی پراس سے نفرت کیوں کرنے لگتے ہیں۔
اپنی سوچ کو پانی کے قطروں سے بھی زیادہ شفاف رکھو۔
کیونکہ جس طرح قطروں سے دریا بنتا ہے۔
اسی طرح سوچوں سے ایمان بنتا ہے
🙈🙈کمینے پن کی حد🙈🙈
لڑکا اپنے دوست سے: یار میں نے اپنے گرل فرینڈ کو اس کی سالگرہ پر اپنی بہن کی نئی ڈائمنڈ رنگ چوری کر کے گفٹ کردی۔
دوست تھپڑ مار کر: کمینے اتنی مہنگی خرید کردی تھی تیری بھن کو۔
لڑکا: سالے مارتا کیوں ہے۔۔ تیرے گھر ہی واپس دی ہے۔
ہجوم کے ساتھ غلط راستے پہ چلنے سے بہتر ہے
کہ بندہ درست راستے پر اکیلا سفر کرے۔
پریشانی میں مزاق اور خوشی میں طعنہ مت دو کیونکہ
اس سے رشتوں میں موجود محبت ختم ہو جاتی ہے۔
خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو دوسروں کی مسکراہٹ کی وجہ بنتے ہیں۔
لوگوں کے دلوں میں اپنا مقام ایسے بنا لو کہ مرجاو تو تمہارے لئے دعا کریں اور اگر زندہ ہوں تو تم سے ملنے کو ترسیں۔
ہر کسی کو جواب دینا لازمی نہیں ہوتا۔ بہت سی جگھوں پرواقعی دل بڑا کرنا پڑتا ہے۔درگزر کرنا پڑتا ہے۔ہر کوئی نہیں سمجھتا آپ کو۔ اور ہر کسی کو آپ سمجھا نہیں سکتے۔
برے وقت میں ایک اچھائی ہوتی ہے۔
جیسے ہی آتا ہے فالتو لوگ چلے جاتے ہیں۔
لوگ کہتے ہیں کہ رشتوں میں شکریہ اور معزرت نہیں۔
لیکن درحقیقت یہی دو لفظ رشتوں کو بچاتے ہیں۔
ناراضگی بھی ایک خوبصورت رشتہ ہے۔
انسان دل اور دماغ دونوں میں بسا رہتا ہے۔
زندگی تیری تسلسل میں ہم نے وہ لوگ بھی کھوئے
جو سانس کی مانند تھے۔
کچھ باتیں زیادہ دیر تک چھپی نہیں رہتی کیونکہ الفاظ سے زیادہ روئے اور اعمال حقیقی ترجمان ہوتے ہیں۔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain