دنیا نفیس عمدہ اور با کمال لوگوں سے بھری پڑی ہے۔
اگر کسی کو تلاش کرنے میں ناکام رہو تو خود با کمال ہو جاوْ۔
کوئی سخت دل کے ساتھ پیدا نہیں ہوتا۔
یہ دنیا والے نرمی چھین لیتے ہیں۔
وہ محبت کو میری روح سے نچوڑ کر لے گیا
چھوڑ گیا مجھے عشق کی گلیوں میں دیوانہ کر کے
روشنی کے رستے میں خود رکاوٹیں بن کر لوگ کہتے پھرتے ہیں
ہر طرف اندھیرا ہے۔
مفت کی محبت صرف اپنی ماں سے ملتی ہے۔
اس کے علاوہ ہر رشتے کی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے۔
جب رشتے کمزور پڑجائیں
تو انسان کو ہر بات طعنہ
اور ہر نصیحت طنز
لگنے لگتی ہے۔
دعا ایک ایسا عمل ہے جو تقدیر کو بھی بدل دیتا ہے۔
ہمیشہ سمجھوتا کرنا سیکھوکیونکہ تھوڑا سا جھک جانا کسی رشتے کے ٹوٹ جانے سے بہتر ہے۔
چیزیں وقتی ہوتی ہیں ٹوٹ جاتی ہیں۔
رویئے دائمی ہوتے ہیں۔
صدیوں تک اپنا اثر چھوڑ جاتے ہیں۔
صبر ایسی سواری ہے جو اپنے سوار کو گرنے نہیں دیتی۔
نہ کسی کے قدموں میں اور نہ کسی کے نظروں سے۔
محبت نے دوستی سے پوچھا میرے ہوتے ہوئے تمہارا کیا کام
دوستی نے جواب دیا
میں ان لبوں کی مسکراہٹ ہو جن کے آنکھوں میں تم آنسو چھوڑ جاتے ہو
جب چلے تو تنہا تھے سفر میں
پھر تم ملے غم ملے تنہائی ملی قافلہ بن گیا
تنہائی نے تنہا میرا ساتھ دیا
تو میں تنہا کو تنہا کیسے چهوڑ دو
تڑپتا ہے سسکتا ہے ترستا ہے مگر
اسے کہہ دو کسی کے ہجر میں مرتا نہیی کوئی
وہ میری تنہائیوں سے واقف تھا
وہ میرے ساتھ یوں تو نہ کرتا