سوشل میڈیا کے رشتے زیادہ دیر تک نہیں ساتھ رہ سکتے ایک دن وہ الگ ہو ہی جاتے ہیں ہم پھر اُمید لگا لیتے ہیں کہ وہ کبھی نہ کبھی واپس آئیں گے اور یہ انتظار کبھی ختم نہیں ہوتا۔ ایک آس ایک امید ہمیشہ رہتی ہے زندگی کی راہوں میں کبھی کبھار ایسے موڑ بھی آتے ہیں جہاں ہم اپنے دوستوں کو کھو دیتے ہیں۔ وہ دوست جنہوں نے کبھی ہمارے ساتھ ہنسنے، رونے اور خواب دیکھنے کا وعدہ کیا تھا، اچانک ہمیں تنہا چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔ ہم اُن کے واپس آنے کی امید میں ہر دن گزارتے ہیں، مگر ایک خاموشی جو ہمارے دلوں میں پلتی رہتی ہے کسی جواب کی منتظر رہتی ہے