خود سے فرض کر لیتے ہیں جو آپ کے فرشتوں کو بھی پتا نہیں ہوتیں ۔اس سے زیادہ تو واٹس ایپ والے آپ پر نظر نہیں رکھ سکتے ۔ دوسری بات یہ کہ وہ لوگ پاگل ہیں جو آپکی دو ٹکے کی چغلیاں لیک کرکے اپنے کئ یوزرز کھو دیں ۔ ؟ اور چھتیس سو فلٹر ز لگی تصویریں جنہیں آپکا خود دیکھنے کودل نہیں کرتا ، ان کو عوام الناس کے لیے پبلک کر دیں ؟ تھوڑا عقل کو ہاتھ ماریں یا کسی سیانے بندے کی بات مان لیں اور اپنی زندگیوں کو آسان کریں آخری بات مطلب اپنی حرکتوں سے باز نہیں آنا بس ایپ بدل لینی ہے۔ تسی کمال او پاکستانیو👌😂
پاکستانیو، معاف کر دو واٹس ایپ کو ۔۔۔۔🙏🙏🙏 ایسے کون سے آپ کے پاس ایٹمی راز ہیں سوائے سسرالیوں ، دوستوں اور کولیگز کی چغلیوں کے ، جس سے واٹس ایپ کو فائدہ ہوگا ، اچھے خاصے پڑھے لکھے لوگ جو واٹس ایپ کو کرونا والی نظروں سے دیکھ رہے ہیں ان کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ ساری ایپس کے پاس ہی آپکا ڈیٹا ہوتا ہے فیس بک اور گوگل کے پاس بھی ، اس لیے پلیز یہ وائس نوٹ میں اپنے لہجے کو سنسنی خیز بنا کر کم ازکم مجھے مت ڈرائیں ، اور دوسری بات واٹس ایپ سے تو ڈیٹااڑا دو گے اللہ کے پاس جو لکھا جا رہا ہے اسے کیسے ڈیلیٹ کرو گے ۔ ؟ ہم سے زیادہ انگریز اپنی پرائیویسی کے بارے میں محتاط ہوتے ہیں اور ہر معاملے میں ہر کسی کی “پھپھی “نہیں بنتے ۔ ہمارے ہاں تو ویسے ہی ہر جگہ رشتے داروں اور حاسدین کے سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے ہوتے ہیں جو بہت سی باتیں خود سے بھی Continue
السّلام علیکم ورحمة اللّٰہ وبرکاته اللّٰـــــہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یوم حشر اللّٰـــــہ سبحانہ وتعالی آپکا شمار اپنے پسندیدہ بندوں میں فرماۓ اور جنت کے ہر دروازے سے آپکا نام پکارا جائے۔ آمیــــــن یاربّ العالمیــــــن••••🌹♥️🌹