دنیا میں تیرے ذوق پہ_____حیران ہو گیا___ پھولوں کے کاروبار میں____ نقصان ہو گیا___ مرجھا گئے گلاب____ دکاں میں پڑے پڑے___ کاغذ پرست_____ شہر کا انسان ہو گیا _____ Good morning 😇😊
یہ دنیا ایک گزرگاہ ہے لہٰذا ہر شخص نے بالآخر گزر ہی جانا ہے۔ لیکن زندگی کی زمین پر محبت، خلوص، ہمدردی کے کچھ ایسے نشان ضرور چھوڑ جائیں کہ لوگ کسی ایک حوالے سے اتنا تو یاد رکھیں کہ کوئی گزرا تھا۔ گمنام رہنے میں عافیت ضرور ہے مگر بے نشان رہنے میں نہیں کیونکہ نشان ہی تو مسافر کی سمت بتاتے ہیں۔💕💕
چڑیا نے خدا سے شکایت کی میرے اللہ بڑی مشکل سے کو گھونسلہ بنایا تھا تو نے طوفان بھیج دیا تو میرا گھونسلا خراب ہوگیا آواز قدرت آئی تجھے آنکھ لگ گئی تھی تیرے گھر میں سانپ آیا تھا تجھے کھانے کے لئے لیے اس وجہ سے طوفان بھیجا تاکہ تم جاگ جاؤ اور پرواز کرو تمہاری جان محفوظ رہے *انسان کی زندگی میں نا جانے کتنی مشکلات اور مصیبتیں آتی ہیں جن کی وجہ سے بعض اوقات اللہ سے شکوہ کرتا ہے حالانکہ انسان کو نہیں پتہ ہوتااس کام میں اللہ کی کونسی مصلحت اور حکمت چھپی ہے*
آپ کی تمام عبادتیں مل کر بھی رحمان کی نعمتوں کا شکر ادا نہیں کر سکتیں، تو تکبر کس بات کا؟ اور اس کے باوجود بھی آپ شکر نہیں کرتے قُلۡ ہُوَ الَّذِیۡۤ اَنۡشَاَکُمۡ وَ جَعَلَ لَکُمُ السَّمۡعَ وَ الۡاَبۡصَارَ وَ الۡاَفۡئِدَۃَ ؕ قَلِیۡلًا مَّا تَشۡکُرُوۡنَ کہہ دیجئے کہ وہی (اللہ) ہے جس نے تمہیں پیدا کیا اور تمہارے کان آنکھیں اور دل بنائے تم بہت ہی کم شکر گزاری کرتے ہو۔💕💕