عِشق کو مُقدم رکھا اور جاں کو قدموں تَلے
ھَم سا کوئی لبریزِ تمنا ہو تو بَتلائے ھم کو؟



*آپ کسی کو بھی زبردستی دو کاموں کے لیے مجبور نہیں کر سکتے ایک محبت اور دوسرا عبادت دونوں دل سے ہوتی ہیں اور دونوں کا رشتہ روح سے جڑا ہوتا ہے.🫀*
نصیحت کرتے رہیں کیونکہ نصیحت عقل والوں کو فائدہ دیتی ہے. 🩵
*✨ - گناہ مٹانے اور درجات بلند کرنے والے اعمال!*
❒ - رسول الله ﷺ نے فرمایا:
کیا میں تمہیں ایسی چیز سے آگاہ نہ کروں جس کے ذریعے سے اللہ تعالیٰ گناہ مٹا دیتا ہے اور درجات بلند فرماتا ہے؟ صحابہ نے عرض کی: اے اللہ کے رسول کیوں نہیں! آپ نے فرمایا:
❶ ناگواریوں کے باوجود اچھی طرح وضو کرنا۔
❷ مساجد تک زیادہ قدم چلنا۔
❸ ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا۔
سو یہی «رباط» (شیطان کے خلاف جنگ کی چھاؤنی) ہے۔
*[صحیح مسلم: 251]*



*إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ ۚ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا*
(سورہ الاحزاب: 56)
ترجمہ: بے شک اللہ اور اس کے فرشتے نبی کریم ﷺ پر درود بھیجتے ہیں، اے ایمان والو! تم بھی ان پر درود اور سلام بھیجو۔
اگر آپ نے ابھی درود پاک پڑھ لیا ہے تو اس پوسٹ پر ہارٹ ری ایکٹ کریں۔ ❤





*ابھی تو شہر کے لوگوں کے ہی غم لکھتا ہوں...!*
*میں اپنی ذات کے بارے میں کم ہی لکھتا ہوں*
*اسے بتاؤ وہ مجھ سے بچھڑ نہیں پایا...!*
*ابھی میں اپنے تعارف میں "ہم" ہی لکھتا ہوں* ❤️🩹
*سنو!*
اللہ تمہیں زندگی کی وہ تمام خوشیاں عطا کرے جو تمہارے حق میں بہتر ہوں، دل کو سکون دینے والی اور ہمیشہ قائم رہنے والی ہوں۔
*آمین، یا ربّ العالمین!* 🤲 ❤️

یہ تو مجھے یقین ہے اچھا نہیں ہوں میں
ہوں بھی سہی تو آپ کو لگتا نہیں ہوں میں
یہ راز بھی ہوا ترے انکار سے عیاں
جیسا تجھے پسند ہے ویسا نہیں ہوں میں

submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain