اکیلے بیٹھ کر تم کو کبھی جب یاد کرتا ہوں!
میں رونا مسکرانا٫ دونوں ساتھ کرتا ہوں!!
گھاؤ آسانی سے کب اپنا نشاں چھوڑتا ہے
جسم جب تھک کے گرے روح کی جاں چھوڑتا ہے
اُس سے کہہ دو کہ تماچے کا تکلف نہ کرے
اس کا ہر لفظ میرے منہ پہ نشاں چھوڑتا ہے
وہ محبت ہے میری مجھ سے نہیں ہو سکتا
فیصلہ اُس پہ ہے جس وقت جہاں چھوڑتا ہے
جیت لے جائے کوئی مجھ کو نصیبوں والا
زندگی نے مجھے داؤ پے لگا رکھا ہے_
بڑے عروج پہ پہنچی ہوئی ہے بدنامی
وہ مسکرائیں تو ہم سے سوال ہوتے ہیں
کرے کلام مجھ سے , تو , میرے لہجے میں
میں چپ رہوں تو , میرے تیوروں کا ساتھی ہو
وہ خواب دیکھے تو , دیکھے میرے حوالے سے
میرے خیال کے , سب منظروں کا ساتھی ہو
عشق کی رہ کے مسافر کا مقدر معلوم
شہر کی سوچ میں ہو اور اسے جنگل ملنا
تہہ بہ تہہ زخم ہیں اور تیر نما لوگ بھی ہیں
ایسے ماحول میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آرام نہیں ہو سکتا
تیرے ہوتے میرے دل تک نہیں آ سکتا کوئی
یہ "اثاثہ" کبھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نیلام نہیں ہو سکتا
مت چاہو کسی کو اتنا کہ بعد میں رونا پڑے
یہ دنیا چاہت سے نہیں ضرورت سے پیار کرتی ہے
مجھے اب نیند کی تلاش نہیں
راتوں تک جاگنا اچھا لگتا ہے
اُسے پیار کرنا سہی ہے یا نہیں
پر اس احساس میں جینا اچھا لگتا ہے
کبھی ہم ساتھ ہو نگے یا نہیں
پر یہ خواب دیکھنا اچھا لگتا ہے
پتا نہیں مجھے حق ہے یا نہیں
پر اس کی پرواہ کرنا اچھا لگتا ہے
وہ میرا ہے یا نہیں
پر اُسے اپنا کہنا اچھا لگتا ہے 💙
ابھی تم نے نہیں دیکھا کوئی منظر جدائی کا
ابھی پتوں کا شاخوں سے بکھرنا بھی نہیں دیکھا
عجیب ہوتی ہے راہِ سخن بھی دیکھ نصیر
وہاں بھی آ گئے آخر جہاں رسائی نہ تھی
کیا عجیب رشتہ ہے ، موسموں سے یادوں کا
برف پڑتی رہتی ہے ، آگ جلتی رہتی ہے
شام اِک دِیا لے کر رات کے جھروکوں سے
دُور جانے والوں کی راہ تکتی رہتی ہے
نُورِ سرمایہ سے ہے رُوئے تمدّن کی جِلا
ہم جہاں ہیں، وہاں تہذیب نہیں پل سکتی
مُفلسی حسِ لطافت کو مٹا دیتی ہے
بُھوک آداب کے سانچے میں نہیں ڈھل سکتی
پتھر ہیں ترے گرد یہ انسان نہیں ہیں
ابرک نہ کئے جا تو یہ فریاد مسلسل
اتباف ابرک
درگزر کرتے ہم تیری ہر ایک لغزش سے مگر ❣️
دل مرمت نہیں ہوتا، جذبات رفو نہیں ہوتے🎴
محبت نام ہے میرا۔۔۔۔!!!
اگر چاہو گے تم مجھ کو
تمھاری سانس سے پہلے
تمہاری جان بن جاؤں,,,
اگر دیکھو گے تم مجھ کو
تمہاری آنکھ سے پہلے
تمھارے خواب بن جاؤں,,,
اگر سوچو گے تم مجھ کو
تمھارے پاؤں سے پہلے
تمہاری راہ بن جاؤں,,,
محبت نام ہے میرا .
مجھے تم سوچ کے دیکھو . . .
کیا کروں دل کی تمنّا کا فریب ایسا ھے
آپ کے زخم عنایت کی طرح لگتے ہیں
ہم پہ اس سادہ طبیعت نے بڑے ظلم کیے!!
تیرے دھوکے بھی محبت کی طرح لگتے ہیں
ہم گھروں اور دلوں سے نکلے ہوئے لوگ
رہیں بھی تو غلط فہمی میں رہتے ہیں
ضروری تو نہیں محبت لفظوں میں بیاں ہو
کیا تمہیں میری آنکھیں کچھ نہیں کہتی
یادوں کا ایک قصہ ہزاروں میں پڑگیا۔!!
اچھا بھلا وہ شخص خساروں میں پڑگیا!!
یہ عشقِ نامراد ہے گھاٹے کا کاروبار _!!
قیمت گری تو حُسن بھی پیروں میں پڑ گیا_!!🥀
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain