ہم نے سوچا تھا کہ گھل مل کے ذرا کم ہوگا
رنج بڑھتا گیا , لوگوں سے شناسائی میں...🖤
دوسروں کو خوش رکھنے والے لوگ نہ جانے
کتنی بار خود سے نا انصافی کر جاتے ہیں
اسے خبر تھی کہ اس کے بغیر مشکل ہے
مجھے سکوں کی دعا دے کے رو پڑا خود بھی
کائنات کی سب سےمہنگی چیز
" احساس" ہے
جودنیا میں ہر انسان میں نہیں ہوتا🥀
کوہِ اَنا کی برف تھی________دونوں جَمے رہے،
جذبوں کی تیز دُھوپ میں ،نہ وہ پگھلا نہ میں
جب دیکھا وہ میرے بغیر مطمئن ہے
تو کھول آیا میں دھاگے درباروں سے
مجھ سے یہ اُلجھتے ہیں ترے حسن کہ خوگر،
اِن کو بتا کے میں ترا محبوب رہا ہوں..!!
درگزر کرتے ہم تیری ہر ایک لغزش سے مگر ❣️
دل مرمت نہیں ہوتا، جذبات رفو نہیں ہوتے🎴
مت بتانا کہ بکھر جائیں تو کیا ہوتا ہے
نئی نسلوں کو نئے خواب سجانے دینا
جان لینا کہ نیا ہاتھ بلاتا ہے تمہیں
گر کوئی ہاتھ چھڑاے تو چھڑانے دینا...!
جتنی حسرت تھی تجھے پانے کی...!!!
آج اتنی حسرت ہے تجھے بھول جانے کی....!!!
بـــڑی بـــے لــــگام ہــو گئی ہیں مــیری آنکــھیں
تِــیری دِیـــد کـے مَسـلـسل بہــانے ڈھـونڈتی ہیں
اہلِ دل، دل کی نزاکت سے ہیں واقف ورنہ
کام لفظوں سے بھی لے سکتے ہیں خنجر جیسا
تبھی تو غم کا نہیں کر سکا مداوا کوئی
مجھے سمجھتا نہیں تھا مرے علاوہ کوئی
پلک جھپکتے ہی آنکھوں سے ہو گیا اوجھل
خوشی کا پل ہے لکیروں میں یا چھلاوہ کوئی
کبھی کبھی تو مجھے بھی سمجھ نہیں آتی
اسے ہے مجھ سے محبت کہ ہے دکھاوا کوئی
تمہیں دفن کر دیا جائے گا خواہ تمھاری کتنی ہی اہمیت ہو
اور تمہیں یوں بھلا دیا جائے گا گویا کہ تم کبھی تھےہی نہیں.
کس کام کی رھی ٫ یہ دِکھاوے کی زندگی
وعدے کیے کسی سے ٫ گزاری کسی کے ساتھ۔
ترس نہیں آتا تمہیں ان آنکھوں پر
یہ بوجہ تیرا انتظار کرتی ہیں
بیٹھ کر اک روز اپنے دل کو سمجھاؤں گا میں
اِس طرح چلتا رہا تو رائیگاں جاؤں گا میں
میری غزلیں و نظمیں بیکار ہوئیں سب!
وہ ہر ایرے غیرے کو لا جواب کہتا ہے!
میری غزل مجھ سے سنے تو سر کھجاتا ہے!
وہی غزل کوئی اور سنائے تو آداب کہتا ہے!
میرا دل چاہتا ہے کہ میں ایک کتاب لکھوں
جس کا عنوان _____ "مرد" ______ ہو🖤
کیونکہ مظلوم صرف عورت نہی ہوتی
مرد بھی کبھی کبھی بہت مجبور ہوتا ہے
میں اسکا "صبر" لکھوں
اور اسکا "کرب" بھی لکھوں
میں اسکی "آہ" بھی لکھوں
اور اسکی زات پہ اٹھتے ہوئے
وہ سبھی "الفاظ" لکھوں
جنہیں سن کر وہ کسی کے سامنے
رو بھی نہیں سکتا
اور چپ چاپ سہ جاتا ہے۔،🖤🌚
دِکھائی دینے لگا ہے جو شخص چاروں طرف
اُسے کہو کہ وہ یوں گھیر کر نہ مارے مجھے۔۔۔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain