ہر ایک سانس پہ محتاج ہوں میں اسکے لئیے
وہ میری نبض کو مٹھی میں لے کے چلتا ھے💞
دنیا کا ہر انسان درد کا تجربہ رکھتا ہے
مگر پھر بھی کسی کے درد کو محسوس نہیں کرتا
ہم کہیں رہ گئے بہت پیچھے......
اُف یہ رفتار.......... زندگی تیری
دنیا ایک خطرناک جگہ ہے، برائی کرنے والوں کی وجہ سے نہیں، بلکہ ان لوگوں کی وجہ سے جو دیکھتے ہیں اور کچھ نہیں کرتے۔"
اس درد کی تحویل میں رہتے ہوئے ہم کو
چپ چاپ بکھرنا ہے تماشا نہیں بننا
اس نے مجھے رکھنا ہی نہیں آنکھوں میں
اور مجھ سے کوئی اور ٹھکانہ نہیں بننا🖤
مل جائیں تو سنبھال کر رکھو❣️
✨مخلص لوگ درختوں پر نہیں لگتے
عظیم لوگ عقابوں کی طرح ہوتے ہیں جو اپنا نشمین بلند و بالا تنہائیوں میں تعمیر کرتے ہیں ۔
جا چکے ہیں سارے چاہنے والے جائیں
ختم سانسیں ہوں ہم بھی گھر جائیں
شدید سیاہ بخت ہیں ہم آپ بھی دور جائیں
علامت دیکھنی ہو تو نظارہ گھر کا کر جائیں
کس کو فرصت ہی کہاں ، کون پوچھے گا
ہم ہنسیں ، روئیں ، جیئیں، مر جائیں
کہانی مختصر تھی، پہلے آپ پھر تُم پھر آپ کون۔
میرے کاسے میں بھی پڑ جاۓ خیرات مُحبت کی
سنو درویش کیا میں بھی دُعائیں بیچ سکتا ہوں
سب قرینے اسی دل دار کے رکھ دیتے ہیں
ہم غزل میں بھی ہنر یار کے رکھ دیتے ہیں
ذکر جاناں میں یہ دنیا کو کہاں لے آئے
لوگ کیوں مسئلے بے کار کے رکھ دیتے ہیں
بے وجہ خوش رہا کریں
وجہ اکثر مہنگی پڑتی ہے .
چنگے طور طریقے چھڈ کے زہری ہوندے جاندے نیں
ہولی ہولی پنڈاں والے شہری ہوندے جاندے نیں
رات کتنی بھی سرد ہو جائے
تیرے لہجے کی جیت پکی ہے
دیکھتے ہیں ہم بھی پارساؤں کو
ہمیں یوں ہی خراب رہنے دیجیے
آنکھوں کا حیا دار رہنا بھی ایک نعمت ہے
جھکی نظریں بھی ایک بے مثال لہجہ ہے
پتہ نہیں سدھر گیا یا بگڑ گیا
یہ دل اب کسی سے بحث نہیں کرتا
ہم لڑکے ہیں جناب🥀
ہماری محبت کو محبت نہیں
حوس قرار دے دیا جاتا ہے🙂
عجب ہے ظرفِ مسیحائی لمس میں اُسکے
وہ ہاتھ , ہاتھ میں دے لے تو موت ٹل جائے
صدا میں صور کی تاثیر ہے ستم گر کی
پکار لے جو کہیں سے تو دم نکل جائے
کب بھلا روکے سے رُکتے ہیں بِچھڑنے والے
جـــــانے والوں کو نہ پیچھے سے پُکارا جائے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain