اب ایک پل کا تغافل بھی سہہ نہیں سکتے
ہم اہل دل کبھی عادی تھے انتظار کے بھی🖤
مفرور پرندوں کو یہ پیام گیا ہے
صیاد نشیمن کا پتا جان گیا ہے
یعنی جسے دیمک لگی جاتی تھی وہ میں تھا !
اب آکر میرا میری طرف دھیان گیا ہے...
رشتہ ہے محبت کا بہت تجھ سےمری جاں
"سو چاہ کے بھی تجھ سے عداوت نہیں کرتے"
رکھتے ہیں تجھے دل میں عقیدت سے ہمیشہ
نظروں سے فقط تیری عبادت نہیں کرتے
یہ تم نے بھی سُنا ہوگا ، زمانہ ایسے کہتا ہے
کہ جب بھی عشق ہوتا ہے ، بغاوت ہو ہی جاتی ہے
کم ظرف تھوڑا ہوں جو بددعا دے جاؤں
اللہ تمہارے بیٹے کو تُـــم جیسی سے محفوظ رکھے
،،کرتے ہے میری___خامیوں کا تذکرہ اِس طرح💙
لوگ اپنے اعمال___میں فرشتے ہوں جیسے💙
میں اپنی شاعری میں لاکھ احتیاط کروں مگر۔۔۔۔🍁
یہ تیرے ہونے کا ذکر ضرور کرتی ہے۔۔۔۔
کبھی کبھی دوریاں ہی ہمیں کسی کی اپنے دل میں اہمیت کا احساس دلاتی ہیں__
کیونکہ جو چیزیں یا انسان ہمارے پاس موجود ہوں ہمیں ان کی اہمیت کا احساس نہیں ہوتا ہے۔🥀🍂
یہ کیسی رات ہے جس کا ستارہ کوئی نہیں
تمہارے ہوتے ہوئے بھی ہمارا کوئی نہیں
درِ وجود پہ دستک ہوئی تو پوچھا کون
پھر ایک شخص دروں سے پکارا کوئی نہیں
وہ چند لمحے جو تم سونپ کر چلے گئے تھے
وہیں پہ رکھے ہوئے ہیں گزارا کوئی نہیں
ہو جائیں نہ خراب کہیں میری عادتیں
ہر حکم پر نہ اس طرح تعمیل کر مجھے
اب اس طرح سے مجھ کو ادھورا نہ چھوڑ تو
میں ہوں تیرا وعدہ ، تو اب تکمیل کر مجھے !
میری آخری ہچکی کو ذرا غور سے سُن!
زندگی بھر کا خلاصہ اسی آواز میں ہے !
“محبت کے لیے ایسے لوگ ڈھونڈیں
جن کے ماضی نے اُنہیں توڑ دیا ہوں
جن کی خواہشیں دم توڑ چکی ہو
جو جینا بھول چکے ہو
دراصل وہی لوگ زندگی کی حقیقت کو سمجھتے ہیں
وہ جانتے ہیں درد کیا ہوتا ہے
وہ کسی کے جذبات کے ساتھ نہیں کیھلتے۔
بندگی ہم نے چھوڑ دی ہے فرازؔ
کیا کریں لوگ جب خدا ہو جائیں....
اس سے پہلے کہ بے وفا ہو جائیں
کیوں نہ اے دوست ہم جدا ہو جائیں...
تو بھی ہیرے سے بن گیا پتھر
ہم بھی کل جانے کیا سے کیا ہو جائیں
ہر مسافر پہ ہمیں تیرا گماں ہوتا تھا
گرد کے ساتھ کئی بار ہیں اُٹھے بیٹھے
اُسے معلوم تھا یہ شام جدائی ہے سو ہم
آخری بار بہت دیر اکٹھے بیٹھے
شال بھیجو ناں کوئی اپنی اوڑھی ہوئی تم
میں تیرے لمس میں کچھ دیر کو جینا چاہوں "
تمہیں معلوم نہیں اندازِ محبت
دل خود ہی جھک جاتا ہے جھکایا نہیں جاتا
کتنا غافل رہا ہے تُو مجھ سے
اس قدر رائیگاں نہیں تھا میں ۔۔۔۔۔!!🥀
تم کہاں تک کروگے دلجوئـــــــــــــــــــــــــــــــــی
میں تو اکثر اداس رہتــــــــــــــــــــــــــــــــــــا ہوں
ھم کہ مامُور ھیں ، ھر شخص کی دِلجوئی پر
ھم کِسے جا کے سُنائیں ، جو ھمارا دُکھ ھے🍁🍁
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain