اس کے حصے کی ریاضت نہیں ہوتی مجھ سے
عمر بھر ایسی عبادت نہیں ہوتی مجھ سے
عشق کا مان جو....... بخشا ہے یہ واپس لے لو
ایسی دولت کی حفاظت نہیں ہوتی مجھ سے
تمہارے سرد روئیےسے صاف لگتا ہے
ہمارا ساتھ ضروری نہیں سفر کے لیے
کہیں پہ بیٹھ کے پیتے ہیں چائے کا اک کپ
پھر اس کے بعد بچھڑتے ہیں عمر بھر کے لیے
سب کہتے ہیں خوش ہوں میں
میرا دکھاوا بھی کمال ہے صاحب
تیرے دن اچھے ہیں سو ہم سے کنارہ کر لے
ہم برے لوگ, برے وقت میں کام آتے ہیں