|| انکو باقی غموں سے کیا مطلب
جن کا دکھ اور ملال روٹی ہے
جتنا دل صاف رکھا اُتنے گنہگار ہوۓ ۔۔-
آنکھوں کی دسترس میں کبھی آ دکھائی دے
دنیا ہو مســترد تیـــرا چـــہرہ دکھائی دے
آنکھیں بھی میری شرک کبھی کر نہیں سکیں
بــس اک دعا ہے تُو ہی ہمیشہ دکھائی دے
"تم کبھی نہیں جان سکو گے اس احساس کا مفہوم،
جب انسان اپنی ہی خواہش کو روکتا ہے،
جبکہ وہ خواہش اُسے کھینچتی ہے اُس مقام کی طرف
جو اب اُس کا مقام نہیں رہا۔
#
ٹھیک ہے خود کو ہم بدلتے ہیں
شکریہ مشورت کا ہم چلتے ہیں
کیسے مُمکن تھا ہر شخص سے کہنا تیرا دُکھ
مجھ کو سج دھج کے منانا پڑا ہے سوگ تیرا
اس عشق کی تلافیء مافات دیکھنا
رونے کی حسرتیں ہیں جب آنسو نہیں رہے
جیسے دامن سے کوئی خاک جھٹک دے محسن
اس نے یوں توڑ دیا ربط شناسائی کا
تیری غفلت سے___ اکتا کے اک روز
تیری دنیا کو الوداع کہیں گے ہم ........ !
#
لوگ آنا چاہیں گے ہمارے درمیان
آپ بس میری چاہتوں کا مان رکھنا... 🍂
جن کی طلب تھی، اُن سے رہیں دوریاں بہت
...وہ مل گئے جن سے طبیعت نہیں ملی اپنی
اس طرح پھیر پھیر کے باتیں نہ کیجیے
لہجے کا رخ سمجھتا ہوں بچہ نہیں ہوں میں 🔥
یہ حال ہو گیا آخر تری محبت میں
کہ چاہتے ہیں تجھے اور تری خبر سے گئے
مرا ہی رنگ تھے تو کیوں نہ بس رہے مجھ میں
مرا ہی خواب تھے تو کیوں مری نظر سے گئے
تو بھی سخن شناس تھا ،درد آشنا نہ تھا
تونے بھی شعر سن کے ، فقط واہ واہ کی
تم کو مری دھڑکن کے توازن کی قسم ہے
اس دل سے اترنا بھی سلیقے سے پڑے گا
اس بار تو چرچے بھی تعلق کے بہت ہیں
اس بار بچھڑنا بھی سلیقے سے پڑے گا
جیسے دامن سے کوئی خاک جھٹک دے محسن
اس نے یوں توڑ دیا ربط شناسائی کا
یہ بات الگ ہے مرا قاتل بھی وہی تھا
اس شہر میں تعریف کے قابل بھی وہی تھا
دعوے تھے ظفرؔ اس کو بہت با خبری کے
دیکھا تو مرے حال سے غافل بھی وہی تھا
ﺍﻧﺠﺎﻥ ﺭﮨﻨﺎ ﺟﺎﻥ ﻟﯿﻨﮯ ﺳﮯ ﺑﮩﺘﺮ ﮨﮯ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺟﺐ ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﻣﮑﻤﻞ ﺟﺎﻥ ﻟﯿﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﻭﮨﺎﮞ سے ﻓﺎﺻﻠﻮﮞ ﮐﺎ ﺁﻏﺎﺯ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﺑﺎﺕ ﮐﺎ ﺩﮐﮫ ﺻﺮﻑ ﺍﺳﮯ ﮨﻮﺗﺎ ﺟﻮ ﮐﺴﯽ ﺑﮭﯽ ﺭﺷﺘﮯ ﻣﯿﮟ ﻣﺨﻠﺺ ﮨﻮ
ہم آنکھیں کیوں بند کرتے ہیں؟
جب ہم بہت ہنستے ہیں،
اور جب ہم خواب دیکھتے ہیں، اور جب ہم ایک دوسرے کا ساتھ محسوس کرتے ہیں,
اور جب بات قبول کرنے کی ہو،
کیونکہ زندگی کی سب سے خوبصورت چیزیں تم آنکھوں سے نہیں دیکھو گے بلکہ دل سے محسوس کرو گے۔
🤍
#
انسان کو جو پسند ہے ، حاصل کر لے یا پھر جو حاصل ہے اسے پسند کر لے تو سکون مل جاتا ہے ۔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain