Damadam.pk
AJA50's posts | Damadam

AJA50's posts:

AJA50
 

🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻 سن کے تیرا نام آنکھیں کھول دیتا تھا کوئی
آج تیرا نام لے کے کوئی غافل ہو گیا 🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻

AJA50
 

: 🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻 بھر آئیں نہ آنکھیں تو اک بات کہوں
اب تم سے بچھڑنے کے امکان بہت ہیں 🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻

AJA50
 

کبھی تو ختم ہوں گی یہ اداسیاں یہ تنہائیاں
اک دن تو اچھا ہو گا چار دن کی زندگی میں

AJA50
 

موسم کی ادا آج بھی پر کیف ہے لیکن
اک گزری ہوئی برسات کی حسرت نہیں جاتی

AJA50
 

وہ بھی تو روز پیار میں کرتے رہے ستم
میں نے بھی اب کی بار کے اچھا نہیں کیا

AJA50
 

بچپن کی میری سب خوش مزاجیاں چھین کر
اے زندگی کیوں تو نے مجھے جواں کر دیا

AJA50
 

جب تو ہی مقابل ہےتو پھرکیا فتح شکست...!
سب جیتیں تجھ پے وار گئے ، ہم ہار گئے..!

AJA50
 

شادی کے بعد بندے کا ایسا باجا بجتا ہے کہ اس کی باجا بجانے کی خواہش ہی نہیں رہتی بلکہ اس کو پھر باجا بجانے والوں پر غصہ آنے لگتا ہے☺😒

AJA50
 

خدا کرے میری ارض پاک پر اترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشہء زوال نہ ہو
یہاں جو پھول کھلے وہ کِھلا رہے برسوں
یہاں خزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ہو
یہاں جو سبزہ اُگے وہ ہمیشہ سبز رہے
اور ایسا سبز کہ جس کی کوئی مثال نہ ہو
گھنی گھٹائیں یہاں ایسی بارشیں برسائیں
کہ پتھروں کو بھی روئیدگی محال نہ ہو
خدا کرے نہ کبھی خم سرِ وقارِ وطن
اور اس کے حسن کو تشویش ماہ و سال نہ ہو
ہر ایک خود ہو تہذیب و فن کا اوجِ کمال
کوئی ملول نہ ہو کوئی خستہ حال نہ ہو
خدا کرے کہ میرے اک بھی ہم وطن کے لیے
حیات جرم نہ ہو زندگی وبال نہ ہو

AJA50
 

ہم وفاوں میں درختوں کی طرح ہیں، جہاں کھڑے ہوں کٹ تو جاتے ہیں مگر بدلہ نہیں کرتے

AJA50
 

خود چراغ بن کے جل وقت کے اندھیرے میں بھیک کے اجالوں سے روشنی نہیں ہوتی

AJA50
 

خود اپنے ہی دم پر جینے کی عادت ہے مجھے ہم نے سیکھا ہی نہیں سہارا لینا کسی کا

AJA50
 

کسی کو پانے کی حسرت نہ رکھ خود اس قابل بن کہ لوگ تجھے پانے کی تمنا کرے

AJA50
 

لبوں پہ آئی تھی ایک بات حرف حق بن کر خبر یہ پھیلی جہاں میں کہ زباں دراز ہیں ہم

AJA50
 

ازل سے بس گئی ہے بلندی اپنی فطرت میں، کٹ جانا تو آتا ہے مگر جھک جانا نہیں آتا۔۔۔

AJA50
 

ہم ذرا بد لحاظ سے ہیں کم ہی کسی کو راس آتے ہیں

AJA50
 

ہم سے گفتگو کرنی ہے تو لہجہ نرم ہی رکھنا صاحب۔ ہم باتوں سے ذات اور حرکتوں سے اوقات پہچان لیا کرتے ہیں

AJA50
 

میری پہچان ہے میرا حسن سلوک میری شہرت میری تصویر کی محتاج نہیں

AJA50
 

جو دروازے آپ پر بند ہوجائیں انھیں کھٹکھٹا کر اپنی عزتِ نفس نہ گرائیں

AJA50
 

تجربے سے معلوم ہوا کہ لوگ اخلاص اور دیانت کے بہت دشمن ہیں۔