میرے ناقص تجربے کے مطابق ایک خود غرض انسان تیزاب کے اس بوتل کی طرح ہوتا ہے جو صرف خود کے ساتھ..... یعنی بوتل کے ساتھ مخلص ہوتا ہے باقی ہر چیز کو جلا کہ راکھ کر دیتا ہے
فتور ہوتا ہے ہر عمر میں جدا جدا کھلونے ،عشق، پیسہ اور پھر خدا خدا۔
آپ کا اچھا اخلاق آپ کی تربیت کا پتہ بتائے گا کہ آپ کی تربیت کرنے والے کیسے تھے۔ اس لیے ہمیشہ دوسروں کے ساتھ اچھا سلوک کریں۔
حق تنقید تمہیں ہے مگر اس شرط کے ساتھ۔ 🥰🥰🥰🥰🥰🥰💯💯❤️ جائزہ لیتے رہو اپنے بھی گریبانوں کا.
کچھ لوگ ذاتی انا اور تکبر کی وجہ سے اپنی عزت نفس کھو دیتے ہیں۔ اس لیے انسان کو دوسروں کے بارے میں بہت سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا چاہیے۔
یونہی موسم کی ادا دیکھ کے یاد آیا کس قدر جلد بدل جاتے ہیں انساں جاناں
مخلص شخص ہمیشہ تنہا رہ جاتا ہے کیونکہ اس کا ضمیر اس کو چمچہ گیری کی اجازت نہیں دیتی
جن کے دل نرم ہوتے ہیں زندگی ان کے ساتھ اتنی ہی سختی کے ساتھ پیش آتی ہے