اکثر وہی لوگ اُٹھاتے ہیں ہم پر اُنگلیاں
جن کی ہمیں چُھونے کی اوقات نہیں ہوتی
محبت چاہے کتنی گہری اور سچی کیوں نہ ہو۔
بزدل شخص سے ہو جاۓ تو ادھوری ہی رہتی ہے..
دوبارہ گرم کی گئی چائے اور سمجھوتہ کیا ہوا رشتہ دونوں میں پہلے جیسی مٹھاس کبھی بھی نہیں رہتی۔
نئے لوگوں سے شناسائی ہو تو جاتی ہے مگر
وہی پرانے لوگ ساتھ نبھاتے رہیں تو اچھا ہے
اختلاف کے باوجود احترام سے پیش آنا
کمزوری نہیں
خاندانی ہونے کی دلیل ہے۔۔۔۔
محبت دل کا سجدہ ہے جو ہے توحید پر قاٸم
نظر کے شرک والوں سے محبت روٹھ جاتی ہے
وہ لب کہ جیسے ساغر و صہبا دیکھائی دے
جنبش جو ہو تو جام چھلکتا دیکھائی دے
دریا میں یوں تو ہوتے ہیں قطرے ہی قطرے سب
قطرہ وہی ہے جس میں کہ دریا دیکھائی دے
چہروں پہ اپنے نت نئے چہرے سجائے لوگ
پھرتے ہیں اصلیت کو یوں اپنی چھپائے لوگ
سوچا ہی تھا کہ کانچ سی بستی بناؤں گا
پتھر اٹھا کے آ گئے اپنے پرائے لوگ
سُنا تھا سمجھدار لوگوں کی باتیں سُننے سے بندہ سمجھدار ہو جاتاہے
میں تو آپ لوگوں پر حیران ہوں
کہ میرا ذرا اثر نہیں ہوتا آپ لوگوں پر
یہ لفظ لفظ محبت، یہ شاعری یہ سخن
کسی کے پیار کا اِک معتبر حوالہ ہے!
تیری یکجائی میں مصروف رہے
زندگی، تیرے بکھرتے ہوئے لوگ
یہ لوح عشق پہ لکھا ھے
تیرے شہر کے لوگ
وفا سے جیت بھی جائیں
تو ہار جائیں گے
وہ جن کے ہاتھ میں
کاغذ کی کشتیاں ہوں گی
سنا ہے چند وہی لوگ
پار جائیں گے
کتاب ظرف محبت
پہ ہاتھ رکھ کے کہو
سوال جان کا آیا
تو وار جائیں گے
آنکــھیں جـــو اُٹـــــھائـے تـو مُـــحبت کا گُـــــماں ہــو
نَـــظـروں کــو جُـــھکائے تـو شِـــکایت سـی لگــے ہــے
عقیدوں کا حساب بعد میں کر لیں گے
پہلے ثابت کرو کہ انسان ہو
مجھے کبھی کسی کا دل جیتنا نہیں آیا میں نے کبھی کسی کو متاثر نہیں کیا ، کوئی آتا ہے بات کرتا ہے تنگ ہو کر خود ہی چھوڑ جاتا ہے. ..
مرشد میں اسے سینٹائزر بھیجتا رہا
مرشد وہ کسی اور کے ساتھ قرنطینہ ہوگئی😥
ڈگریاں تو تعلیم کے اخراجات کی رسید ہے علم وہی ہے جو کردار سے جھلکتا ہو
عزت دو مگر اتنی بھی نہ دو۔۔۔
کہ اپنی ہی عزت نہ رہے.
ان بھاگتے ہوئے لمحوں پر کیسے لگام لگائی جائے! 💜
اے وقت آ بیٹھ تجھے ایک کپ چائے پلائی جائے.☕
انسان کے اردگرد ایسے بھی لوگ اپنوں کی شکل میں موجود ہوتے ہیں جو گلے لگ کر انسان کی جڑیں کاٹ دیتے ہیں
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain