تجھ کو پایا تو چاک سی لیں گے
غم بھی امرت سمجھ کے پی لیں گے
ورنہ یوں ہے کہ دامنِ دل میں
چند سانسیں ہیں' گن کے جی لیں گے
یہ تیری محبت کی ہی عنائتیں ہے ہم پر
تیرے خیالوں میں گم ہو کر ہم اپنے بھی نہیں رہتے!
جوزبان سے ادا نہیں ہوتے ۔۔
انہیں لفظوں سے اشک بنتے ہیں۔۔
کوئی ملا ہی نہیں جس سے حال دل کہتے
ملا تو رہ گئے لفظوں کے انتخاب میں ہم
کچھ تو سنبھال_______ کررکھتے*
*مجھے بھی کھو دیا________تم نے*
محبتـــــ کا تو علم نہیں
لیکن ہاں میں تمہیں کهونے سے ڈرتا ہوں.
تجھے تو میرے دکھ معلوم تھے
یہ کس لہجے میں تو رخصت ہوا مجھ سے..
کٹ بھی جائیں تو جڑیں خاک نہیں چھوڑتی ہیں
ہم سے اچھے تو درختوں کے تنے ہوتے ہیں
میری صدیاں بگاڑ دی تم نے
صرف اپنے لمحے سنوارنے کی خاطر.
تخت اُلٹا ہے وقت کے بادشاہوں کا
اے خدا ہماری فقیری سلامت رکھنا۔
عمر لگ جاتی ھے احساسوں کو الفاظ دینے میں
فقط دل ٹوٹنے سے کوئی شاعر نہیں بنتا
سنو...!
مجھے اچھا لگتا ھے،
تمہاری بےرخی پر بھی،
تمہاری آرزو کرنا.
یہ سسکیاں تو محبت کی دین ہوتی ہیں
وہ جھوٹ بولتے ہیں کہ کھڑکی میں ہاتھ آیا ہے