ALONE WE CAN WIN A FIGHT. TOGETHER WE CAN WIN A WAR.
Dear self,
Sorry for always putting you in the same situation. I know you just want to be loved and treated the way you treated others. But I always end up hurting you.
کوئی سا حرفِ غلط تو نہیں کہ جو مِٹ پائے
میں حرفِ تازہ ہُوں ، بادِ صبا ہُوں ، باقی رہوں گا ✍️
آہ کو چاہیے اک عمر اثر ہونے تک
کون جیتا ہے تیری زلف کے سر ہونے تک
عاشقی صبر طلب اور تمنا بے تاب
دل کا کیا رنگ کروں خونء جگر ہونے تک
ہم نے مانا کہ تغافل نہ کرو گے لیکن
خاک ہوجائیں گے، ہم تم کو خبر ہونے تک
کتے کو اپنا خوف سونگھنے نہ دو، اور انسان کو اپنی ضرورت جاننے نہ دو، دونوں تمہیں کاٹیں گے۔💯🔥😊
روز کرتا ہے نئی طرزِ ستم وہ ایجاد
اور دل ہے کہ اُسے دادِ ستم دیتا ہے
گرنے لگتا ہوں تری سمت سفر کرتے ہوئے
اور کوئی اٹھ کے مجھے تیری قسم دیتا ہے ❤️
تمہاری دی گئی تعنوں کو بھی ہنس کے سہا ہے میں نے
💔
چشمِ ساقی کی عنایات پہ پابندی ہے
اِن دنوں وقت پہ، حالات پہ پابندی ہے
دِل شکن ہو کے چلے آئے تیری محفل سے
تیری محفل میں تو ہر بات پہ پابندی ہے
درد اُٹھا ہے لہُو بن کے اُچھلنے کے لئیے
آج کہتے ہیں کہ جذبات پہ پابندی ہے
ہر تمنا ہے کوئی ڈُوبتا لمحہ جیسے
ساز مغموم ہیں، نَغمات پہ پابندی ہے
کہکشاں بامِ ثریّا کے تَلے سوئی ہے
چاند بے رَنگ سا ہے، رات پہ پابندی ہے
آگ سینوں میں لگی، ساغر و مینا چھلکے
کوئی کہتا تھا کہ برسات پہ پابندی ہے
اَب فقط میں ہی رہوں پامالِ خیالِ فراق.؟
یار تُم بھی تو کُچھ ڈَرو کھونے سے مُجھے
مُجھ ______پاگل سے اُلجھتے ہیں
یہ سیانے بیانے _______احمق لوگ
مجھے اس کی ہر دھوکہ نظر آرہی تھی لیکن میں اس کی قسموں پہ یقین کررہا تھا
💔
گزرے ہیں تیرے ساتھ جو دن رات ابھی تک
آنکھوں میں بسے ہیں وہی لمحات ابھی تک
کچھ عشق کی لذت ہے کچھ سوزش دل بھی
تازہ ہیں میرے دل میں یہ سوغات ابھی تک
کبھی کرتا ہوں جب تیری تصویر سے باتیں
کیوں آنکھ سے ہوتی ہے یہ برسات ابھی تک
وہ تیرا تبسم وہ محبت بھری نظریں
رقصاں ہے لہو میں تیری ہر بات ابھی تک
رہنے نہیں دیتا مجھے تنہا اسکا تصور
زندہ ہے میرے دل میں تری ذات ابھی تک
تو نقش ہےمیرے دل پر تصویر کی صورت
بدلے ہی نہیں ہیں مرے حالات ابھی تک
پیدا راہ خلوص میں دشواریاں نہ کر
چاہت نہیں تو ہم سے اداکاریاں نہ کر
لفظوں سے کھیلنے کی ضرورت نہیں تجھے
سادہ دلوں کے ساتھ یہ فنکاریاں نہ کر
جن سے نہیں لگائو انہیں منہ بھی مت لگا
بے وجہ ہر دکان سے خریداریاں نہ کر
تو شاخِ گل ہے کوئی "امر بیل" تو نہیں
وابستہ ہر شجر سے وفاداریاں نہ کر
اس شضلِ بے نیازی سے کیا فائدہ تجھے ؟
یوں نہ کسی کا دل دکھا یوں نہ دل آزاریاں کر
تازہ ہے دل پہ داغ اگر پہلی مات کا
پھر دوسری شکست کی تیاریاں نہ کر
جب سناٹا روح میں اتر جائے
تو رونقیں متاثر نہیں کرتیں .......!!!
ہم جیسے خدا کو جا کر بتائیں گے کہ تیری دنیا میں عمر بھر ہمیں محبت کی کمی رہی !
Rise Above the Storms, for Only Those Who Dare to Soar see the World From Greater Heights.”
تو بھی سخن شناس تھا ،درد آشنا نہ تھا
تونے بھی شعر سن کے ، فقط واہ واہ کی
تیری ہر بات محبت میں گوارا کر کے
دل کے بازار میں بیٹھے ہیں خسارہ کر کے
آتے جاتے ہیں کئی رنگ مرے چہرے پر
لوگ لیتے ہیں مزا ذکر تمہارا کر کے
ایک چنگاری نظر آئی تھی بستی میں اسے
وہ الگ ہٹ گیا آندھی کو اشارہ کر کے
آسمانوں کی طرف پھینک دیا ہے میں نے
چند مٹی کے چراغوں کو ستارہ کر کے
میں وہ دریا ہوں کہ ہر بوند بھنور ہے جس کی
تم نے اچھا ہی کیا مجھ سے کنارہ کر کے
منتظر ہوں کہ ستاروں کی ذرا آنکھ لگے
چاند کو چھت پہ بلا لوں گا اشارہ کر کے
✍
ماہر نفسیات کہتے ہیں!
ناپ تول کر الفاظ ادا کیجیئے کبھی یہ نہ کہیں کہ:
میں کامیاب نہیں ہوں گا"
میری زندگی فضول ہے"
میں کچھ نہیں کر سکتا"
یاد رکھیں! آپکا دماغ " مزاق " برداشت نہیں کرتا...
جو کچھ آپ کہتے یا سوچتے ہیں آپکا دماغ اسی بیان پر اپنی کاروائ شروع کر دیتا ہے.........
"Before you start anything , learn how to finish it."
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain